کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ
Mirza Hassan | Sep 20th, 2014 | 1:42 pm
لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی خصوصی تعلیمی کمیٹی نے یونیورسٹیز میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت خصوصی تعلیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور محکمہ تعلیم سے مسنلک سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں میڈیکل کالجیز، انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اچھے نمبرز لینے کے باوجود بعض طلباء انٹری ٹیسٹ میں فیل ہو جاتے ہیں یا ان کے نمبرز کم آتے ہیں جس سے وہ جامعات میں داخلہ لینے سے محروم ہو جاتے ہیں اور ان کا تعلیمی سال ضائع ہو جاتا ھے۔
خصوصی کمیٹی انٹری ٹیسٹ ختم کرنے سے متعلق سفارشات وزیر اعلٰی پنجاب کو بھیجے گی۔ وزیر اعلٰی کی منظوری کے بعد انٹری ٹیسٹ کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔
ح
=======
چند دن پہلے انٹر کا رزلٹ آؤٹ ہوا ھے، میری رائے کے مطابق انٹری ٹیسٹ ہونا بہتر ھے اس سے وہی آگے آتے ہیں جو ذہنی طور پر واقع ہی قابل ہوتے ہیں ورنہ میرٹ پر داخلہ میں سفارشات والے ہی آگے آئیں گے۔