• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے: سعودی مفتی اعظم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے: سعودی مفتی اعظم
پیر 28 دسمبر 2015م
العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد دولت اسلامیہ 'داعش' کو شکست دے گا۔

شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار 'عکاظ' سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا "انہیں (داعشی جنگجوئوں کو) اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جا سکتا۔ بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو "کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔"

داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔"

ح
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
سعودی عرب کو اب بات سمجھ آرہی ہے۔۔۔۔چلو شکر تو ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اسرائیلی فوجی بار بار رات کی تاریکی میں کن لوگوں کو بچانے کیلئے شام میں داخل ہوتے ہیں؟
برطانوی اخبار کی رپورٹ نے تہلکہ برپا کر دیا، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
10 دسمبر 2015
روزنامہ پاکستان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے رات کے اندھیرے میں شام میں داخل ہونے کا معمہ حل ہو گیا۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے اپنی ایک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی روزانہ رات کو چوری چھپے شام کی حدود میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں ملنے والے زخمیوں کو اٹھا کر اسرائیل واپس لے آتے ہیں اور ان کا علاج کرتے ہیں۔ ان زخمیوں میں القاعدہ اور داعش کے جنگجو شامل ہوتے ہیں۔ برطانوی اخبار نے ایک ویڈیو بھی اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 اسرائیلی فوجی ایک گاڑی میں شام کے ساتھ ملحقہ بارڈر تک جاتے ہیں۔


بارڈر سے کچھ دور گاڑی روک دی جاتی ہے اور تمام فوجی اتر کر چھپ جاتے ہیں اور صورتحال کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ دوسری طرف کوئی حرکت ہو رہی ہے یا نہیں۔ پھر وہ بارڈر پر موجود جنگلے کا دروازہ کھولتے ہیں اور ان میں سے 5 کمانڈوز شام کی حدود میں داخل ہو جاتے ہیں۔ کچھ ہی دور انہیں گولیوں سے چھلنی ایک نوجوان ملتا ہے جس کی عمر بمشکل 20 سال ہوتی ہے۔ نوجوان اپنی آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے، اس کی پیٹ اور نچلے دھڑ میں کئی گولیاں ماری گئی ہوتی ہیں۔


اسرائیلی فوجی اسے اٹھا کر واپس اپنے ملک میں آ جاتے ہیں اور اسے گاڑی میں ایمرجنسی ڈرپ لگا کر ہسپتال لے جاتے ہیں جہاں اسرائیلی فوج کے ڈاکٹر اس کا علاج کرتے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی 2013ء سے تقریباً روزانہ رات کو شام کی حدود میں جاتے ہیں اور اسی طرح زخمیوں کو اٹھا کر واپس اسرائیل لاتے ہیں اور ان کا علاج کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ ان دو سالوں میں 2 ہزار سے زائد لوگوں کا علاج کر چکے ہیں اور اسرائیلی فوج اس کام پر اب تک 87 لاکھ پاﺅنڈز (تقریباً 1 ارب 37 کروڑ 22 لاکھ روپے) خرچ کر چکی ہے۔

ح
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
تَرَىٰ كَثِيرًا مِنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنْفُسُهُمْ أَنْ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَالِدُونَ سوره المائدہ ٨٠
تم دیکھو گے کہ ان میں سے بہت سے لوگ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں- انہوں نے کیسا ہی برا سامان اپنے نفسوں کے لیے آگے بھیجا اور وہ یہ کہ ان پر الله کا غضب ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں-

وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالنَّبِيِّ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ فَاسِقُونَ سوره المائدہ ٨١
اور اگر وہ الله اور نبی پر اور اس چیز پر جو اس کی طرف سے نازل کی گئی ہے ایمان لاتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں-

بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا -الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا سوره النسا ء ١٣٨-١٣٩
منافقوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے واسطے دردناک عذاب ہے- وہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست بناتے ہیں کیا ان کے ہاں عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟؟ جبکہ ساری عزت الله ہی کے قبضہ میں ہے-
 
شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
السلام علیکم محدث فورم!
ہمارا فیس بک پر جب کوئی پیج اورپوسٹیں ڈیلیٹ کر دی جاتی تھیں تو ہم یہ سوچ کر صبر کرلیتے تھے کہ کفار کی ویب سائیٹ ہے۔
پر محدث فورم والوں کو کیا ہوگیا ہے۔کہ اتنی بھی برداشت نہیں۔کہ کسی کے کومنٹ کو برداشت کر سکے۔شاید اسی کو کہتے ہیں۔
چٹ بھی آپ کی اور پٹ بھی آپ کا۔
ویسے بھی اس فورم کے قوانین اور پاکستان کے قوانین میں کچھ فرق تو نہیں۔
ہر شئے ہونے کہ باوجود بھی چالان پکا ہے۔

یہ میرا آخری پیغام تھا۔کیونکہ یہ فورم اس قابل نہیں کہ یہاں حق بیان کیا جائے۔

والسلام
محمد جریر
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
البتہ اسی داعش کے بارے میں ہمارا رویہ اچھا تھا سعودیہ کا رویہ بھی اچھا تھا اور محدث میگزین میں اگست 2014 میں اسکے بارے اچھے الفاظ میں کچھ نصیحتوں کے ساتھ مضمون بھی چھپا تھا لیکن اب ہماری معلومات کی حد تک ان میں مسلمانوں کی ناجائز تکفیر اور قتل والا معاملہ دیکھا گیا ہے جس کا رد کرنا ضروری ہے
جہاں تک سعودی فتوی کی بات ہے تو میرے خیال میں اسکو دو پہلووں سے دیکھا جا سکتا ہے
1۔پہلا پہلو یہ ہو سکتا ہے کہ داعش دانستہ اسرائیل کے اور امریکہ کے اور ایران کے ساتھ ہے اور ان سے فنڈ حاصل کر رہی ہے اور انکے لئے ہی کام کر رہی ہے پس یہ انکی فوج کا دانستہ حصہ ہیں
اس پہلو یہ فتوی بالکل نہیں اور اگر ہے تو کم از کم میرے خیال مشاہدے اور عقل کے خلاف ہے کیونکہ ان کے ساتھ امریکہ والے بھی لڑ رہے ہیں روس والے بھی
اور ویسے بھی تاریخ میں خارجی کے اوپر صحابہ ایجنٹ ہونے کا الزام نہیں لگاتے تھے کیونکہ خارجیوں میں اصل صفت ہی اصولوں کی غلط تشریح اور پھر اس پہ سختی کرنا ہے پس صحابہ کے دور میں بھی خارجی لمبی لمبی نمازیں پڑھتے تھے وغیرہ وغیرہ

2۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ داعش والے غلط تشریحات کی وجہ سے مسلمانوں کی تکفیر اور قتل میں غلو کر رہے ہیں جو شام و عراق میں برسرپیکار مجاہدین کے لئے مشکلات ہی لا رہا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے لئے فوائد لا رہا ہے پس وہ غیر دانستہ انکے اہل کار بن رہے ہیں پس وہ اسرائیلی اور امریکی فوج کا حصہ ہیں

پس میرے خیال میں دوسرے پہلو سے ہی یہ فتوی دیا گیا ہے کیونکہ پہلے پہلو کو دیکھا جائے کہ اسرائیل کی حمایت اور امریکہ کی حمایت تو پھر اس سے آنکھیں بند کرنا بہت مشکل ہو جائے گا کہ یہ کام کون زیادہ کر رہا ہے اور معاملہ الٹا ہو جائے گا پس میرے خیال میں تو چونکہ پہلے پہلو کے دلائل نہیں دیے گئے پس فتوی دوسرے پہلو سے دیا گیا ہے یہ میرا تجزیہ ہے واللہ اعلم
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
تَرَىٰ كَثِيرًا مِنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنْفُسُهُمْ أَنْ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَالِدُونَ سوره المائدہ ٨٠
تم دیکھو گے کہ ان میں سے بہت سے لوگ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں- انہوں نے کیسا ہی برا سامان اپنے نفسوں کے لیے آگے بھیجا اور وہ یہ کہ ان پر الله کا غضب ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں-

وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالنَّبِيِّ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ فَاسِقُونَ سوره المائدہ ٨١
اور اگر وہ الله اور نبی پر اور اس چیز پر جو اس کی طرف سے نازل کی گئی ہے ایمان لاتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں-

بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا -الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا سوره النسا ء ١٣٨-١٣٩
منافقوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے واسطے دردناک عذاب ہے- وہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست بناتے ہیں کیا ان کے ہاں عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟؟ جبکہ ساری عزت الله ہی کے قبضہ میں ہے-
کوئی یہ نہ سمجھے کہ اوپر دی گئی آیات داعش سے متعلق ہیں - آجکل ان آیت کے مصادق ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وہ نام نہاد علماء ہیں جو صرف مغربی میڈیا کے زیر اثر جہادی تنظیموں کے متعلق غلط سلط فتویٰ صادر کرتے رہتے ہیں ،اس کے علاوہ جمہوری نام نہاد مسلمان حکمران اور ان کے حواری اور وہ تمام منافق تنظیمیں شامل ہیں جو انسانی حقوق کی آڑ میں اسلام پسندوں کے خلاف برسر پیکار ہیں -اور جن کا اصل مقصد مسلمانوں میں سیکولرزم کا فروغ ہے-
 
Top