کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا: برطانوی میڈیا کا دعویٰ
روزنامہ پاکستان، 14 جون 2016 (17:04) لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شام میں داعش کے گڑھ سمجھے جانیوالے الرقہ میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں جنگجو تنظیم کے سربراہ ابوبکرالبغدادی مارے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں داعش کا موقف سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی امریکی اتحاد نے کسی قسم کا تبصرہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار’ڈیلی میل ‘ اور ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق ابوبکرالبغدادی اتوار کی صبح ہونیوالے فضائی حملے میں مارے گئے ہیں اور ان کی ہلاکت تنظیم کیلئے ایک بڑا دھچکا ہو سکتا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسال قبل بھی ابوبکر البغدادی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں ۔
عراق کے علاقے سمرا میں غریب گھرانے میں 1971ء میں پیدا ہونی والے ’البغدادی‘ بغداد یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی کلاسیں بھی لیتے رہے اور بعد میں لیکچرر بھی رہے۔ دوسری طرف داعش سربراہ کی سابق اہلیہ ساگا الدلمیمی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ جب وہ اکٹھے تھے تو البغدادی ایک عام انسان تھا، ایک فیملی مین تھا لیکن داعش کا سربراہ بننا اُن کیلئے بھی پراسرار ہی تھا۔