• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
داعش کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف​

بنگلور (بھارت) ۔ ایجنسیاں: جمعہ 19 صفر 1436هـ - 12 دسمبر 2014م

عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ 'داعش' کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور کا رہائشی مہدی گذشتہ ایک سال سے داعش کا ٹویٹر اکاؤنٹ کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے اور اس کے اکاؤنٹ پر داعش کی تمام تازہ ترین تصاویر اور معلومات اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مہدی ایک بین الاقوامی اشتہاری کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور بنگلور میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر ہے۔

ایک برطانوی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں مہدی کا کہنا تھا کہ اگر اسے موقع ملتا تو وہ ہر چیز چھوڑ کر داعش میں شامل ہو چکا ہوتا لیکن یہاں میرے خاندان کو میری ضرورت ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا برطانوی جہادیوں سے بھی رابطہ ہے اور وہ سر قلم کرنے پر بھی یقین رکھتا ہے۔

برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد سی آئی اے کی ٹیم مہدی کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی ہے۔
 
Top