کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
داعش کے حملوں کا خطرہ! سعودی عرب نے بچاؤ کے لیے تاریخی منصوبے پر کام شروع کر دیا
15 جنوری 2015 (19:11) حال ہی میں مملکت کی شمالی سرحد پر داعش کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور روز بروز خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے عراق کے ساتھ سرحد پر 600 میل لمبی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دیوار کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
یہ دیوار ایک خار دار تار اور خندق پر مشتمل ہو گی جو کہ دونوں ممالک کو مکمل طور پر علیحدہ کر دے گی۔ اس پر نگرانی کیلئے 40 ٹاور بنائے جائیں گے جن کے اوپر ہیلی پیڈ بھی بنائے جائیں گے جبکہ ان پر Airbus Spexer 2000 راڈار اور دن رات نگرانی کرنے والے کیمرے لگائے جائیں گے۔
کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 240 ریپڈ رسپانس وہیکل تعینات کئے جائیں گے جبکہ ہائی ٹیک دیوار کے نگرانی مراکز کو 14,50,000 میٹر لمبی فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے وزارت داخلہ کے نگرانی مراکز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ دیوار چین کے برعکس اس دیوار کے قریب جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہو گا۔
ح