محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دانتوں میں خلال کرو
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص اٹھ کر چلا گیا ، اس کے چلے جانے کے بعد ایک شخص اس کے عیب بتانے لگا ، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دانتوں میں خلال کرو ، وہ شخص عرض کرنے لگا کہ میں نے گوشت تھوڑی ہی کھایا ہے کہ خلال کروں (یعنی اس کا مطلب تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنےفرمان کی وضاحت فرمائیں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقیناً تو نے (غیبت کر کے) اپنے مسلمان بھائی کا گوشت کھایا ہے
--------------------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 4/10 ، ، صحيح الترغيب : 2837 (صحيح لغيره) ، ،
الزواجر : 2/10 ، ، إتحاف الخيرة المهرة : 6/72 ، ،
مجمع الزوائد : 8/97 ، ، غاية المرام : 428)
(الترغيب والترهيب : 4/10 ، ، صحيح الترغيب : 2837 (صحيح لغيره) ، ،
الزواجر : 2/10 ، ، إتحاف الخيرة المهرة : 6/72 ، ،
مجمع الزوائد : 8/97 ، ، غاية المرام : 428)