• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دبئی آئل کمپنی میں ملازمتوں کے مواقع

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دبئی آئل کمپنی میں ملازمتوں کے مواقع

دبئی: متحدہ عرب الامارات کی نیشنل آئل کمپنی (ENOC) کو مختلف شعبہ جات میں خالی اسامیوں کے لئے تجربہ کار افراد کی ضرورت ھے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کو آئل اینڈ گیس، سیلز اور کسٹمر ریلیشن، انجینئرنگ، آپریشنز، آئی ٹی، ہارڈویئر، فنانس، ایجوکیشن، ٹریننگ، اکاؤنٹس، آڈیٹنگ، مارکیٹنگ کے شعبہ جات میں اسٹاف کی ضرورت ھے۔

کمپنی کے سیلری پیکیج کے حوالے سے اب تک تفصیلات کا علم نہیں ہو سکا تاہم کمپنی کی جانب سے ملازمین کو طبعی ٹرانسپورٹ اور رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

(دی نیوز ٹرائب: 6 فروری 2014)
=========

جابز ڈسکرپشن کے مطابق اگر کسی ممبر کے پاس ایسی قابلیت اور تجربہ ھے تو وہ قسمت آزمائی ضرور کرے، سیمی گورنمنٹ جاب ھے جس پر تنخواہ بہت اچھی ہوتی ھے اگر کوئی چاہے تو یہاں اپنی سی وی ارسال کر سکتا ھے، اگر آپ کو یہاں جاب آفر ہوئی تو آپکا ایک پیسہ بھی نہیں لگے گا سب اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاک اللہ۔
کنعان برادر! لنک کام نہیں کر رہا۔ کوئی اور لنک ہو تو ضرور دیجئے گا۔
اگر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں کہیں فریش انجینئرز کی ویکنسی نظر آئے تو ضرور بتلائیے گا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یوسف بھائی میرے پاس کام کر رہا ھے شائد ٹریفک پرابلم ہو پھر بھی یہ لنک چیک کریں یا یہاں ہوم پیج سے، اگر یہ بھی کام نہ کرے تو آپ ENOC dubai jobs لکھ کر سرچ کریں۔

فریش کے لئے گریجوئیٹ جاب پر دیکھیں یا انہیں سی وی ارسال کریں۔

والسلام
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
وعلیکم اسلام
شکریہ شیرنگ کا۔
آج کل دبئی میں جاب تھوڑی سی ان سیکیور ھوتی جا رھی ھے ۔ چار پانچ جاننے والے ھیں جن کو بغیر کسی وجہ کے جاب سے فارغ کیا گیا ھے۔ ٖقصور صرف یہی بتاتے ھیں کہ سیکورٹی کلیرنس نہی ملی ۔ حالانکہ وہ کسی بھی نا پسندیدہ مصروفیات میں شامل نہی رھے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایسا نہیں ہوتا کہ بندے کو فارغ کر دیں اور ریزن بھی نہ بتائیں اس پر صرف یہ کہنا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی، جب جاب جانی ھے تو اس کا علم پہلے ہی ہو جاتا ھے۔

بھائی سکیورٹی کلیئرنس یہ تو اشو ہی نہیں معاملہ کچھ اور ہو گا جسے وہ بتانا نہیں چاہتے۔ جاب اپنی کسی کام کی کمزوری یا میڈیکل ریزن کی وجہ سے جا سکتی ھے، سکیورٹی ریزن والا معاملہ سمجھ سے باہر ھے۔

آپ ان میں سے کسی ایک کی کمپنی کا نام یہاں لکھ دیں معلوم ہو جائے گا کہ اس کمپنی کی اپنی کیا حیثیت ھے۔

الامارات اور سعودی ویزہ سسٹم میں کچھ فرق ھے یہ اس لئے لکھ رہا ہوں کہ یہاں سعودی عرب سے ممبران کی تعداد زیادہ ھے۔ الامارات میں ایک مرتبہ ویزہ مل گیا تو ویزہ مدت ختم ہونے تک آپ جب چاہیں ٹکٹ لیں اور پاکستان جا سکتے ہیں اپنی بساط کے مطابق، یہاں کسی سے دخول و خروج نہیں لگوانا پڑتا۔

تعلقات بہت ضروری ہیں جس سے معلومات ملتی ہیں اور راستے کھلتے ہیں، اگر ایسا کوئی معاملہ ہو تو دوسری جگہ کوشش کی جا سکتی ھے۔

والسلام
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
جی کنعان بھائی ،
دو لڑکوں سے میری بھی بات ھوئی تھی۔ پاکستان سے آٰیل اینڈ گیس چھوڑ کر ایڈناک میں گئے تھے ۔ ان کو بغیر کسی وجہ کے نکالا گیا تھا۔ (ان کے بقول)۔ اور ان کو ڈسمس لیٹر گیٹ پر ھی ڈیلیور کیے گئے۔
اور سنا یہی ھے کہ پچھلے دو سالوں میں آیل گیس سیکٹر میں سے کافی بندے نکالے جا چکے ھیں جن کا تعلق زیادہ تر پاکستان سے تھا ۔ اور یہی وجہ ھے کہ اب یہاں سے لوگ قطر ، عمان وغیرہ کو ترجیح دیتے ھیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بھائی اگر ایڈناک ھے تو یہاں سیکیورٹی کلیئرنس ہو سکتی ھے کیونکہ میرا بھائی اس کمپنی میں ایڈمنسٹریٹر ایند اکاؤنٹس آفیسر جاب کر چکا ھے جو اب عمان میں چلا گیا ھے اس کے علاوہ ایک کزن کو میں نے ڈریجر آپریٹر لگوایا تھا جو اب سعودیہ میں جدہ آئل گروپس میں چلا گیا ہوا ھے اور مزید 6 کزن ابھی تک یہیں ایگزکٹو جاب کر رہے ہیں۔

ایڈناک مین کمپنی ھے اور آئل فیلڈ پر جتنی بھی کمپنیاں ہیں ہیں وہ سب اسی کی برانچ کمپنیاں ہیں اور ان سب کے نام زیادہ تر "ایڈ" سے ہی شروع ہوتے ہیں جیسے ایڈما آپکو، ایڈگاس۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر بہت سے آئل فیلڈ کمپنیاں انہیں ہر قسم کا سٹاف سپلائی بھی کرتی ہیں۔ اگر تو ان سپلائی کمپنیوں میں جاب کریں تو پھر اس کا اعتبار نہیں ہوتا کہ شارٹ کنٹریکٹ ھے یا لانگ۔

ان کمپنیوں میں سیفٹی اینڈ سکیورٹی بہت اہم مسئلہ ھے ورنہ یہ ایکسیڈنٹ کا رسک نہیں لیتیں اور فارغ کر دیتی ہیں۔

والسلام
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
بہت شکریہ کنعان بھائی ۔۔۔۔
اب تو آپ سے رابطہ رکھنا پڑے گا ۔ ابتسامہ
 
Top