کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
دبئی کسٹم پولیس نے منشیات رکھنے والے مسافر وں کو پکڑنے کا طریقہ بتا دیا
روزنامہ پاکستان28 جنوری 2015
دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) آج کل ائیرپورٹوں پر مسافروں کی چیکنگ کیلئے نہایت جدید آلات ایجاد ہوچکے ہیں مگر اب بھی سمگلروں کو پکڑنے کیلئے سب سے زیادہ انحصار ان کی مشکوک حرکات و سکنات پر ہی کیا جاتا ہے۔
دنیا کے مشہور اورمعروف ترین ائیرپورٹوں میں سے ایک دبئی ائیرپورٹ پر کام کرنے والی کسٹمز ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اشیاء خصوصاً منشیات سمگل کرنے والوں کو پکڑنے میں سب سے اہم کردار ان کی اپنی حرکات و سکنات ادا کرتی ہیں۔
سینئر انسپیکشن آفیسر حسن ابراہیم کہتے ہیں کہ جب کوئی مسافر آنکھ ملائے بغیر ان کے پاس سے گزرنے کی کوشش کرے اور آگے گزر جانے پر ترچھی آنکھ سے ان کی طرف دیکھے تو وہ سمجھ جاتے ہیں کہ معاملہ گڑ بڑ ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ جب مشکوک لوگوں سے بات کی جائے تو وہ عموماً نظر سے نظر نہیں ملاتے اور اس طرح جب وہ سامان اٹھا کر نکل رہے ہوتے ہیں تو عموماً بہت جلد نکلنے کی کوشش میں ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی فیملی کے ساتھ شامل ہو کر نکل جائیں۔
کسٹمز افسران نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر صرف سامنے نظر آنے والے اہلکار ہی کام نہیں کررہے ہوتے بلکہ بہت سے خفیہ اہلکار بھی مسافروں پر نظر رکھتے ہیں اور مشکوک مسافروں کو علم نہیں ہوتا کہ ان کا ساتھی مسافر یا کچھ فاصلے پر کھڑا بزرگ کسٹمز کا خفیہ اہلکار بھی ہو سکتا ہے۔
سمگلروں کو پکڑوانے والی اہم ترین بات ان کی گھبراہٹ ہے جس پر وہ قابو نہیں رکھ پاتے۔
کسٹمز ٹیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ جدید کیمرے، ڈٹیکٹر اور سینسر بہت اہم ہیں لیکن مسافروں کی جسمانی حرکات اور ان کے تاثرات پر نظر رکھنا آج بھی مشکوک لوگوں کو پکڑنے کا سہارہ اور اہم ترین ذریعہ ہے۔