• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

درود کا معنی؟

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
میری تمام بھائیوں اور علما کے گذارش ہے کہ
اگر کسی کو لفظ’’درود‘‘کا معنی اور وجہ تسمیہ معلوم ہے تو بتا دیں۔
یہ وہی درود ہے جسے عربی میں صلاۃ کہتے ہیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
یہ صفحہ آن لائن اردو لغت سے چھاپا گیا:
Online Urdu Dictionary
دُرُود [دُرُود] (فارسی)
فارسی سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
1. صلوات، اگر خدا کی طرف سے ہو تو رحمت و برکت اور ملائکہ کی جانب سے ہو تو استغفار، اگر اہل ایمان کی جانب سے ہو تو (بالخصوص نبی بر حق پر) دعا اور سلام اور بہائم و طیور کی نسبت سے ہو تو تسبیح کے معنی دیتا ہے۔
"درود نا محدود واسطے سیدالمرسلین خاتم النبینۖ محمد مصطفٰیۖ کے لائق ہے جس نے گمراہوں کو وادی 'ضلالت' سے نکال کر منزل ہدایت پر پنہچایا۔" ( 1810ء، اخوان الصفا (ترجمہ)، 2 )
2. وہ مقررہ کلمات جو نماز میں یا دوسرے مواقع پر آنحضرت اور ان کی آل اخیار وغیرہ کے لیے دعائے رحمت کے طور پر پڑھتے ہیں۔
 درود پڑھ کے سجایا ہے دل کا پروانہ
خبر کرو کوئی دنیا سجانے والوں کو ( 1985ء، رخت سفر، 27 )
انگریزی ترجمہ
Benediction, blessing, mercy; prayer; praise (especially of Muhammad); thanks giving; congratulation; salutation.

مرکبات
دُرُود شَرِیف، دُرُود و سَلام، دُرُود و وَظائِف
جملہ حقوق محفوظ
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ درود کا لغوی معنی کاٹنا یا جڑکاٹنا ہیں۔
واللہ اعلم کہیں ایسا معنی دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔
 
Top