• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دس چیزیں جنھیں کبھی مائیکروویو میں مت رکھیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دس چیزیں جنھیں کبھی مائیکروویو میں مت رکھیں

اگر آپ کو کبھی مائیکروویو اوون کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے تو آپ اکیلے نہیں، درحقیقت زندگی میں آسانی لانے کے لیے تیار کی جانے والی یہ مشین ہم میں سے بیشتر افراد کے لیے کسی معمے سے کم نہیں، یہ چیزوں کو فوری گرم کر دیتی ہے مگر کئی بار ایسا دھماکہ ہوتا ہے کہ ہوش اڑ جاتے ہیں۔

درحقیقت مائیکروویو نام کی یہ مشین ہر چیز کو گرم کرنے کے لیے نہیں بنی بلکہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جنھیں اس میں رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ہم نے بھی ان اشیاء کی ایک فہرست تیار کی ہے تاکہ آپ مائیکروویو کو زیادہ اعتماد اور کم نقصان کے ساتھ استعمال کرسکیں۔

لنچ بیگز

لنچ بیگز اتنے بھی معصوم نہیں جتنے وہ نظر آتے ہیں۔ کاغذ، پلاسٹک کے بنے تھیلوں اور اخبارات کو مائیکرو ویو سے دور رکھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چیزیں مائیکرو ویو میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہیں اور اس سے زہریلے دھویں کا اخراج کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے احتیاط ضروری ہے۔

چینی ساختہ ڈبے (Chinese Take-Out Container)

اگر تو آپ اپنے کچن میں آگ کو بھڑکتے نہیں دیکھنا چاہتے تو کبھی بھی چینی ساختہ ڈبے یا چائینیز کنٹینر کو مائیکرویو میں مت رکھیں۔ درحقیقت مائیکرو ویو دھات یا میٹل کو برداشت نہیں کر سکتا اور ان ڈبوں میں یہ کسی حد تک شامل ہوتا ہے جس سے آگ پکڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح عام چمچ، دھاتی برتن یا ڈبے بھی کبھی مائیکروویو میں رکھ کر اسے چلانے کی کوشش نہ کریں۔

دہی کے ڈبے

ایک بار ہی استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ڈبے جیسے دہی، مکھن یا کریم وغیرہ کے ڈبے مائیکرو ویو میں رکھنے سے گریز کریں یا مجبوری ہو تو احتیاط برتیں۔ ان ڈبوں میں رکھی اشیاء کو بہت زیادہ ڈگری پر گرم کرنا منسب نہیں کیونکہ مائیکروویو کے چلنے کے دوران ڈبوں کے پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور اس سے کیمیکل آپ کے کھانے میں شامل ہونے لگتا ہے۔

انڈے

مائکروویو اوون میں انڈوں کو ابالنا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، اگر آپ انڈوں کو مائیکرو ویو میں ابالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آخر میں ہو سکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ صفائی کی ضرورت پڑے۔ مائیکرویو میں بہت تیزی سے بڑھنے والی حرارت انڈے میں کافی دھواں پیدا کر دیتی ہے اور وہ پھٹ جاتا ہے۔

پھل

کچھ پھل ہوسکتا ہے کہ مائیکرو ویو اوون کا درجہ حرارت برداشت کرلیں مگر سب نہیں۔ ایسے کرنے کی کوشش میں انگور تو دھماکے سے پھٹیں گے جبکہ کشمش سے دھواں نکلنے لگے گا سو احتیاط سے کام لیں۔

ٹماٹو کیچپ یا ساس وغیرہ کو بغیر ڈھکن کے گرم کرنا

ٹماٹو کیچپ یا ریڈ ساس وغیرہ کو بغیر ڈھکن والے برتن کے گرم کرنے کا عمل آپ کے لیے صرف گندگی پھیلانے کا باعث بنا سکتا ہے اور اس کے ذمہ دار بھی آپ خود ہی ہوں گے۔

مرچیں

مرچیں بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں کیونکہ یہ بھی آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ جب آپ مائیکرو کھولیں گے تو نہ صرف اس کا دھواں حلق میں درد اور کھانسی کا باعث بنے گا بلکہ آنکھوں کے لیے خاصا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں۔

ٹریول مگ

بیشتر ٹریول مگز مائیکرو ویو میں رکھنا محفوظ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنے ہوتے ہیں۔ یہ اسٹیل اس کے اندر کافی یا چائے کو گرم ہونے نہیں دیتی بلکہ الٹا مائیکروویو کو ہی نقصان پہنچا دیتی ہے۔ اگر یہ مگ پلاسٹک کے ہیں تو ان کے نیچے چیک کرلیں کہ یہ مائیکرو ویو کے لیے محفوظ ہیں یا نہیں۔

المونیم فوائل

مائیکرو ویو میں کسی بھی قسم کا میٹل چاہے وہ المونیم فوائل ہی کیوں نہ ہو، کسی صورت اندر گرم ہونے کے لیے رکھنا چاہئے اور اگر آپ ایسی ہمت کرتے ہیں تو پہلے آگ بجھانے کے آلات کی موجودگی کو بھی یقینی بنا لیں۔

کچھ بھی نہیں

اگر تو آپ نے مذاق مذاق میں یا بے خیالی میں ہی مائیکرو ویو کو خالی ہی چلا دیا ہے تو ایک بڑا دھماکہ بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ جب مائیکرو ویو کے اندر درجہ حرارت کی لہریں کسی چیز میں جذب نہیں ہوتیں تو وہ مائیکرو ویو کے اندر جذب ہونے لگتی ہیں اور وہ پھٹ جاتا ہے سمجھ لیں جیسے خودکش حملہ کر لیتا ہے۔

2015-05-14
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
المونیم فوائل

مائیکرو ویو میں کسی بھی قسم کا میٹل چاہے وہ المونیم فوائل ہی کیوں نہ ہو، کسی صورت اندر گرم ہونے کے لیے رکھنا چاہئے اور اگر آپ ایسی ہمت کرتے ہیں تو پہلے آگ بجھانے کے آلات کی موجودگی کو بھی یقینی بنا لیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چھ سات سال پہلے بازار سے بریانی گتے کے ڈبے میں پیک کروائی اور گھر لے آیا۔ جب مائیکروویواوون میں ڈبہ رکھا تو تھوڑی دیر بعد ہی اندر سے عجیب سی چمک نظر آنا شروع ہوئی، میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ یہ چمک کیوں نظر آرہی ہے،ڈبہ تو گتے کا ہے۔ میرے سوچتے سوچتے ہی چمک بہت زیادہ ہوگئی اورمختلف آوازیں بھی آنا شروع ہوگئیں۔میں نے فورا کینسل کا بٹن دبایا اور تھوڑی دیر بعد اوون کھول کر ڈبہ باہر نکالا اور اس کا معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ ڈبے کی باہروالی سائیڈ گتے کی ہی ہے لیکن اندر والی سائیڈ پر المونیم کی پرت ہے۔
تو محترم قارئین! المونیم کی پرتوں والے ڈبوں سے بھی ہوشیار رہیں جو باہر سے گتے کے ہوتے ہیں۔
 
Top