• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دشمن صحابہ دشمن رسول ودشمن خدا ہے بسند حسن

موسیٰ خان

مبتدی
شمولیت
مئی 13، 2015
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
ترمذی کی روایت بسند حسن ملاحظہ ھوں

"رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے اصحاب کے بارے میں اللہ سے ڈرو اور میرے بعد ان کو ھدفِ ملامت نہ ٹھہراو اس لئے کہ جس نے ان (صحابہ) سے محبت رکھی اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھی جس نے ان سے عداوت کی اس نے میری ہی عداوت کی نظر سے ان سے عداوت کی اور جس نے انہیں (صحابہ کو) ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی (تو اللہ) اس کو ضرور پکڑے گا (یعنی عذآب میں)

دوسری روایت ہے کہ حاطب رضی اللہ عنہ کے غلام نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی شکایت کی اور کہا حاطب دوزخ میں ھو گا آپ (صل اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا "تو نے جھوٹ کہا وہ دوزخ میں ہر گز نا,جائے گا اس لئے کہ وہ بدر و حدیبیہ میں حاضر ھوا ہے"

صحابہ و اھلبیت کی محبت ایمان ھے ان سے بغض اور ان کی تکفیر کرنا کفر ہے جو ایسا کرے وہ ملعون دائرہ اسلام سے خارج ہے

کیا خوب کہا اھلسنت کے ایک بزرگ نے کہ جو صحابہ. کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ دراصل قرآن و حدیث کو مشکوک بنانا چاھتے ہیں کیونکہ یہ ھمیں صحابہ سے ہی ملا جب صحابہ مشکوک تو یہ بھی مشکوک...

B.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
پیارے نبی ﷺ کے صحابہ کرام ؓ کی عظمت

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي، لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي، فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ فَيُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ»روا الترمذي
"رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
میرے اصحاب کے بارے میں اللہ سے ڈرو اور میرے بعد ان کو ہدفِ طعن و ملامت نہ بنا لینا۔۔ اس لئے کہ جس نے ان (صحابہ) سے محبت رکھی اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھی جس نے ان سے عداوت کی اس نے میری ہی عداوت کی نظر سے ان سے عداوت کی اور جس نے انہیں (صحابہ کو) ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی (تو اللہ) اس کو ضرور پکڑے گا (یعنی عذآب میں) ’’ اس حدیث کو امام ترمذی اور امام احمد ؒ نے روایت کیا۔
 
Top