• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دشمن کی سازشوں سے خبردار رہیں: سعودی مفتیِ اعظم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دشمن کی سازشوں سے خبردار رہیں: سعودی مفتیِ اعظم

اسلام دشمن مسلمانوں کو اللہ کی راہ سے بھٹکانا چاہتے ہیں

الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: پیر 3 محرم 1436هـ - 27 اکتوبر 2014م

سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرے اور دشمن کی سازشوں سے خبردار رہے۔

سعودی مفتی اعظم نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر اپنے ہفتہ وار پروگرام میں مسلمانوں سے مخاطب تھے۔ سعودی عرب میں ہفتے کے روز ہجری سال کا آغاز ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ''ہماری اُمت (مسلم دنیا) اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہی ہے۔ اسلام کے دشمنوں سے مختلف قسم کے چیلنجز درپیش ہیں۔ وہ مسلمانوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکانا چاہتے ہیں تاکہ انھیں تنازعات اور تقسیم کا شکار کر سکیں''۔

انھوں نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ قرآن وسُنت کی تعلیمات کی پاسداری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ''مسلم اور عرب دنیا کو اس وقت بہت ہی دردناک اور افسوس ناک صورت حال کا سامنا ہے۔ ان دھماکوں اور تنازعات نے ملکوں اور ان کے ڈھانچوں، زراعت اور سرزمین کو تباہ کر دیا ہے۔ ان سے تقسیم نے جنم لیا ہے اور ان کے بیٹے بے گھر ہو گئے ہیں''۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ
''اللہ سے رجوع، شریعت اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی پیروی کے بغیر ان بغاوتوں اور خرافات سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے۔ جب تک مسلمانوں میں اختلافات برقرار رہتے ہیں اور وہ اللہ کے دین سے دور رہتے ہیں، تو انھیں اسی طرح اتھل پتھل کا سامنا رہے گا''۔

انھوں نے کہا کہ ''نئے ہجری سال 1436ء کا آغاز ہو چکا ہے، میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس کو مسلمانوں کے لیے اچھائی اور رحمتوں کا سال بنائے۔ وہ ہمیں اپنی پسند کے مطابق کامیابیاں عطا کرے، ہمارے گناہوں اور غلطیوں کو معاف کرے اور ہماری توبہ کو قبول کرے''۔

ح
 
Top