السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کیا نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم سے عیدین کے موقع پر کوئِ دعا ثابت ہے؟
مثلا
کیا نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم سے عیدین کے موقع پر کوئِ دعا ثابت ہے؟
مثلا
اے اللہ ہم آپ سے پاک صاف زندگی اور ایسی ہی عمدہ موت مانگتے ہیں۔ خدایا ہمارا لوٹنا یعنی نماز عید کے بعدرسوائی اور فضیحت کا باعث نہ ہو۔ خدایا ہمیں اچانک ہلاک نہ کرنا اور نہ اچانک پکڑنا اور نہ ایسا کرنا کہ ہم حق ادا کرنے اور وصیت کرنے سے بھی رہ جاءیں۔خدایا ہم تجھ سے حرام سے اور سوال سے بچنے کے طالب ہیں۔الٰہی ہم تجھ سے غنا، بقا، ہدایت اور دنیا اور آخرت میں انجام کی بہتری طلب کرتے ہیں۔ہم تیری پناہ چاہتے ہیں شک اور نفاق سے۔ انتشار اور تفرقے سے۔ریاکاری اور دکھاوے سے۔اے دلوں کے پھیرنے والےہمارے دل اپنی ہدایت کے بعد ٹیڑھے نہ کرنااور ہمیں اپنی خاص رحمت عطا کر۔ بیشک تو بہت کچھ دینے والا ہے۔