• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا کے متعلق ایک سوال

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب
ایک بھائی کو میں نے یہ حدیث مبارکہ ارسال کی تھی..
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَفْصٍ يَعْنِي ابْنَ أَخِي أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم جَالِسًا وَرَجُلٌ يُصَلِّي، ثُمَّ دَعَا: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ، بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْعَظِيمِ، الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى»[سنن أبي داود 2/ 79]

تو اُس بھائی کی طرف سے یہ استفسار کیا گیا ہے:

السلام عليكم
بھائی اس سے کیا ہم یہ مسئلہ اخذ کر سکتے ہیں کہ انسان نے کوئی بھی دعا کرنی ہو تو وہ پہلے یہ دعا پڑھ کر پھر آگے مزید دعائیں عربی یا اردو میں کرسکتا ہے؟
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بھائی کو میں نے یہ حدیث مبارکہ ارسال کی تھی..
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَفْصٍ يَعْنِي ابْنَ أَخِي أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم جَالِسًا وَرَجُلٌ يُصَلِّي، ثُمَّ دَعَا: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ، بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْعَظِيمِ، الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى»[سنن أبي داود 2/ 79]
انس ؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا ، پھر اس نے اس طرح دعا مانگی :
« اللہم إني أسألك بأن لك الحمد لا إلہ إلا أنت المنان بديع السموات والأرض يا ذا الجلال والإكرام يا حى يا قيوم » ” اے اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں اس وسیلے سے کہ : ساری و حمد تیرے لیے ہے ، تیرے سوا کوئی اور معبود نہیں ، تو ہی احسان کرنے والا اور آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے ، اے جلال اور عطاء و بخشش والے ، اے زندہ جاوید ، اے آسمانوں اور زمینوں کو تھامنے والے ! “ یہ سن کر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اس نے اللہ سے اس کے اس اسم اعظم (عظیم نام) کے حوالے سے دعا مانگی ہے کہ جب اس کے حوالے سے دعا مانگی جاتی ہے تو وہ دعا قبول فرماتا ہے اور سوال کیا جاتا ہے تو وہ دیتا ہے “
انسان نے کوئی بھی دعا کرنی ہو تو وہ پہلے یہ دعا پڑھ کر پھر آگے مزید دعائیں عربی یا اردو میں کرسکتا ہے؟
جی ہاں بالکل کرسکتا ہے ، اس حدیث کا معنی یہی ہے کہ :
یہاں جو اسم اعظم مذکور ہے اس اسم کے حوالہ اور وسیلہ سے اپنی حاجت اللہ کی جناب میں پیش کرے ؛
دیکھئے اس حدیث مبارکہ کے آخری الفاظ :
«لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْعَظِيمِ، الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى»
’’ اس نے اللہ سے اس کے اس اسم اعظم کے حوالے سے دعا مانگی ہے کہ جب اس کے حوالے سے دعا مانگی جاتی ہے تو وہ دعا قبول فرماتا ہے ‘‘
یعنی دعاء کے الفاظ اور تھے ، اور اسکی قبولیت کیلئے اس نے جس اسم سے توسل کیا ( دعا باسمہ ) اور ( سئل بہ ) یعنی یہ وہ اسم اعظم ہے جس سے دعا قبول ہوتی ہے ،
مثلاً حدیث شریف میں ہے کہ جناب رسول اکرم ﷺ نے فرمایا :
((أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ))«يا ذا الجلال والإكرام» (اے بڑائی و بزرگی والے) کو لازم پکڑو“۔( مسند أحمد، برقم 17596، وسنن الترمذي، برقم 3524)
تو اس حدیث کے مطابق دعاء کرنے والا کہے گا :
يا ذا الجلال والإكرام میرے حال پر رحم فرما ، مجھے دنیا و آخرت کی رسوائی سے بچا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top