• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو قتل کر دیا گیا؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو قتل کر دیا گیا؟
1 اکتوبر 2015 (21:04)

لاہور ( قدرت نیوز) سعودی عرب میں قید پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی ہلاکت کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آیا ہے یہ دعویٰ پاکستانی صحافی اسد کھرل کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس سے قبل بھی زرداری کی شادی اور بچے کی پیدائش کے علاوہ کئی ایک متنازع دعوے کر چکے ہیں۔

اسد کھرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں قید زید حامد کو ہلاک کر دیا گیا ہے کھرل کے بقول انہیں کسی کے ذریعے یہ بات پتہ چلی ہے کہ سعودی عرب میں سزا پانے والے پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو دوران حراست منیٰ واقعے کے ایام میں ہلاک کیا گیا ہے۔

ح
ref
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
زید حامد زندہ ہیں یا قتل کر دیا گیا ؟ اہلیہ نے سب بتا دیا

کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار کی زید زماں حامد کے قتل کی خبروں سے متعلق ان کی اہلیہ نے بیان جاری کر دیا ہے۔ زید حامد کی اہلیہ نے فیس بک پیج پر اپنے شوہر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

اہلیہ نے مزید کہا کہ دھرنے اورمظاہرے ہمارا طریقہ نہیں، زید حامد کے چاہنے والے مطمئن رہیں ، وہ بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی صحافی اسد کھرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں قید زید حامد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسد کھرل اس سے قبل سابق آصف زرداری کی شادی اور بچے کی پیدائش کے علاوہ کئی ایک متنازع دعوے بھی کرچکے ہیں۔

زید حامد کی اہلیہ کے بقول ان کے شوہر خیریت سے اور بالکل تندرست ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ زید حامد متعلق پھیلائی جانیوالی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ زید زمان حامد کو چند ماہ پہلے سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران نفرت انگیز تقریر پر حراست میں لیا گیا تھا ، دوران حراست انہیں کوڑے مارے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ زید حامد کی ہلاکت سے متعلق سرکاری طورپر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا نہ ہی سعودی حکام نے کوئی تفصیل فراہم کی ہے۔

ح
 
Top