• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دلہا بننے کے چکر میں پاکستانی حوالات پہنچ گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دلہا بننے کے چکر میں پاکستانی حوالات پہنچ گیا

30 مئی 2013

لندن: برطانیہ میں دلہا بننے کے چکر میں پاکستانی نوجوان حوالات پہنچ گیا اور اب اسے ملک بدر کئے جانے کا امکان ھے۔

24 برس کے پاکستانی نوجواب کی آکسفورڈ رجسٹری میں پولش دوشیزہ سے شادی کے موقع پر پولیس نے چھاپہ مار دیا اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر برطانیہ میں رہنے پر سوٹ بوٹ میں ملبوس دلہا کو حراست میں لے لیا۔

حکام کا خیال ھے کہ پاکستانی نوجوان 20 سال کی دوشیزہ سے محبت کی شادی ہیں کی بلکہ پیپر میرج کرنے کے چکر میں تھا تاکہ برطانیہ میں ٹھہرنے کا بہانہ مل جائے۔

کورٹ میرج سے پہلے ہی پولیس آ گئی اور ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ سفید کپڑوں میں ملبوس 20 سالہ دوشیزہ بھی تماشہ دیکھتی رہ گئی اور ہوم آفس امگریشن انفورسمنٹ اہلکار دلہا کو موبائل میں ڈال کے حوالات کی سیر پر نکل گئے۔

پچھلے ماہ اکسفورڈ میں بنگلا دیشی نوجوان کو پکڑا گیا تھا۔ جو پاکستانی پکڑا گیا ھے اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی، امکان ھے کہ شادی کے دن ایک دوسرے سے بچھرا یہ جوڑا اگلے جنم ہی میں ایک ہو گا۔

حوالہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کنعاں بھائی خبریں پوسٹ کرتے ہیں، اب اس میں کیا خامیاں ہے اسے ضرور دیکھ کر پوسٹ کرنا چاہیے،
محمد ارسلان
ارسلان بھائی آپ بھی اس خبر سے سبق لیجئے (ابتسامہ)
عامر بھائی!
اللہ کا شکر ہے، اللہ نے شعور عطا کیا ہے، اس قسم کی حرکتوں سے اللہ نے بچایا ہوا ہے۔الحمدللہ
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
یہ سب قرآن سے دوری کے سبب ہے - کاش ہمارے نوجوان ان آیات پر بھی نظر ڈال لیں-

بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا سوره النسا ء ١٣٨
(اے پیغمبر) منافقوں کو بشارت سناد دو کہ ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے-

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ١٣٩
جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ عزت تو سب اللہ ہی کے لئے ہے-
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کنعاں بھائی خبریں پوسٹ کرتے ہیں، اب اس میں کیا خامیاں ہے اسے ضرور دیکھ کر پوسٹ کرنا چاہیے،
السلام علیکم

آپکی طرف سے خبر میں خامی کی نشاندہی کا انتظار ھے وقت ملنے پر یہاں ضرور رپورٹنگ کریں۔ تاکہ میں بھی آئیندہ آپ کے ذہن کے مطابق ایسی خامی کا خیال رکھوں۔

والسلام
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کنعان بھائی چونکہ آپ نے یہ خبر یونی کوڈ میں پوسٹ کی ہے اس لئے میں سمجھا کے یہ جملہ
امکان ھے کہ شادی کے دن ایک دوسرے سے بچھرا یہ جوڑا اگلے جنم ہی میں ایک ہو گا۔
آپ نے اپنی طرف سے لکھا ہے۔بہر حال وضاحت کرنے کا شکریہ
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
کنعان بھائی نے جب حوالہ دیا ہوا تھا، نیوز کا تو پھر بےجا تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
کنعان بھائی نے جب حوالہ دیا ہوا تھا، نیوز کا تو پھر بےجا تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
جب خبر پر متفق وغیر متفق کے الفاظ پوسٹر کی طرف سے نہیں لکھے جاتے، تو پھر اس طرح کے اعتراضات کا سامنے آجانا کوئی بعید وعجیب بات نہیں۔
 
Top