• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل كے مردہ اور زندہ ہونے كے نشانیاں

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
دل كے مردہ اور زندہ ہونے كے تین نشانیاں ہیں؟


سوال: کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
”تین جگہوں پر اپنے دل کو دیکھو....لگتا ہے یا گھبراتا ہے....
1- قرآن كے سامنے بیٹھ کر دیکھو دل لگتا ہے یا گھبراتا ہے؟
2- ذکر کی مجالس میں بیٹھ کر دیکھو دل لگتا ہے یا گھبراتا ہے؟
3- تنہائی میں بیٹھ کر دیکھو دل اللہ كے لئے تڑپتا ہے یا گھبراتا ہے؟
اگر تیرا دل قرآن سے گھبرائے، اللہ كے ذکر کی مجالس سے گھبرائے، تنہائی سے گھبرائے تو تو اللہ سے مانگ کہ اللہ تجھے دل عطا فرمائے، تیرا دل مر چکا ہے۔


جواب: اسکی کوئی بھی صحیح یا ضعیف سند مجھے نہیں مل سکی۔ مشہور ویب سائٹ ”الدرر السنیۃ“ میں اس کے متعلق لکھا ہے:
ليس بحديث، بل هو من كلام الإمام ابن القيِّم في كتابه ((الفوائد))
”یہ حدیث نہیں ہے، بلکہ یہ امام ابن القیم رحمہ اللہ کا کلام ہے جو انکی کتاب «الفوائد» میں موجود ہے۔“

گویا کہ یہ سرے سے حدیث ہی نہیں ہے لہذا اس کی نسبت نبی ﷺ کی طرف کرنا جائز نہیں۔
ابن القیم رحمہ اللہ سے یہ قول بایں الفاظ مروی ہے:
اطلب قلبك في ثلاثة مواطن: عند سماع القرآن، وفي مجالس الذِّكر، وفي أوقات الخَلوة، فإن لم تجده في هذه المواطن، فاسأل الله أن يمن عليك بقلب؛ فإنه لا قلب لك
”تین مقامات پر اپنے دل کو تلاش کرو:
1- قرآن سنتے وقت
2- ذکر کی مجالسں میں
3- خلوت کے اوقات میں
اگر ان مقامات میں اپنے دل کو نہ پاؤ تو اللہ ﷻ سے دل مانگو کیونکہ تمہارے پاس دل نہیں۔“
(الفوائد لابن القیم بتحقیق الشیخ محمد عزیر شمس: 218)

فائدہ: یہ قول ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف بھی منسوب کر کے بیان کیا جاتا ہے۔ لیکن اس قول کی نسبت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے جیسا کہ شیخ ابو عمر اسامہ العتیبی نے وضاحت کی ہے۔

کتبہ: عمر اثری سنابلی
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
کیا شیخ کی تحقیق سے الفوائد طبع چکی ہے؟؟؟
امام ابن قیمؒ کی " الفوائد " کی دو بہترین طباعتیں موجود ہیں :
(1)
الفوائد (ط. مجمع الفقه)
المؤلف: محمد بن أبي بكر بن أيوب ابن قيم الجوزية أبو عبد الله
المحقق: محمد عزير شمس

https://archive.org/details/WAQ90080s

______________________
(2)
الفوائد (ت: عيون)
المؤلف: محمد بن أبي بكر بن أيوب ابن قيم الجوزية أبو عبد الله
المحقق: بشير محمد عيون
حالة الفهرسة: مفهرس فهرسة كاملة
الناشر: دار البيان - مكتبة المؤيد
عدد المجلدات: 1
عدد الصفحات: 569

https://archive.org/stream/waq40081/fwaef#mode/2up
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
امام ابن قیمؒ کی " الفوائد " کی دو بہترین طباعتیں موجود ہیں :
(1)
الفوائد (ط. مجمع الفقه)
المؤلف: محمد بن أبي بكر بن أيوب ابن قيم الجوزية أبو عبد الله
المحقق: محمد عزير شمس

https://archive.org/details/WAQ90080s

______________________
(2)
الفوائد (ت: عيون)
المؤلف: محمد بن أبي بكر بن أيوب ابن قيم الجوزية أبو عبد الله
المحقق: بشير محمد عيون
حالة الفهرسة: مفهرس فهرسة كاملة
الناشر: دار البيان - مكتبة المؤيد
عدد المجلدات: 1
عدد الصفحات: 569

https://archive.org/stream/waq40081/fwaef#mode/2up
ان دونوں کا علم ہے۔ شیخ اسامہ العتیبی کی تحقیق شدہ الفوائد نہیں مل سکی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
دلِ مردہ دل نہیں ہے اسے زندہ کر دوبارہ
کہ یہی ہے امتوں کے مرض کہن کا چارہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بطور حدیث اسے بیان کرنا درست نہیں۔ لیکن بہرصورت یہ باتیں بالکل درست ہیں۔
اور بلاشبہ یہ دل کے مردہ و زندہ ہونے کی نشانیاں ہیں۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
الفوائد (ط. مجمع الفقه)
المؤلف: محمد بن أبي بكر بن أيوب ابن قيم الجوزية أبو عبد الله
المحقق: محمد عزير شمس
الحمد للہ یہ کتاب اب میری ذاتی لائبریری میں موجود ہے۔ شیخ عزیر شمس حفظہ اللہ سے جب ملاقات کے لئے گیا تو انھوں نے پرتپاک استقبال کیا اور کافی دیر تک گفتگو کی۔ اسکے بعد الفوائد کا ایک نسخہ ہدیہ دیا۔ جزاہ اللہ خیرا وبارک اللہ فیہ۔
 
Top