کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
دنیا میں سب سے زیادہ سونا کس کے پاس ہے؟ آپ بھی جانئے
روزنامہ پاکستان، 28 اگست 2015 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سونا دنیا کی سب سے بڑی تجارتی شے ہے۔ کسی ملک کے سونے کے ذخائر ہی سے اس کی کرنسی کی قدروقیمت کا تعین ہوتا ہے اور اسی سے اس ملک کی معیشت ترقی کی منازل طے کرتی ہے یا روبہ زوال ہوتی ہے۔
اس وقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ ہے اور اسی کے پاس دنیا کے سونے کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں۔
1- امریکہ کے پاس 8 ہزار 133 ٹن سونا موجود ہے۔
2- دوسرے نمبر پر جرمنی آتا ہے جس کے پاس 3 ہزار 384 ٹن سونا موجود ہے لیکن جرمنی نے اپنے سونے کے ذخائر کا صرف ایک تہائی اپنے ملک میں رکھا ہوا ہے، جرمنی کا باقی تمام سونا دیگر ملکوں میں پڑا ہے۔
اس کا 45 فیصد سونا امریکہ،
13 فیصد لندن اور
11 فیصد پیرس میں رکھا ہوا ہے۔
3- دنیا میں تیسرے نمبر پر سونے کے سب سے بڑے ذخائر کسی ملک نہیں بلکہ ایک مالیاتی ادارے کے پاس ہیں جسے دنیا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈیا آئی ایم ایف کے نام سے جانتی ہے۔
آئی ایم ایف کے پاس 2 ہزار 814 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
4- 2 ہزار 451 ٹن سونے کے ساتھ اٹلی چوتھے نمبر پر ہے۔
5- 2 ہزار 435 ٹن سونے کے ساتھ فرانس پانچویں نمبر پر ہے،
6- 1 ہزار 94 ٹن سونے کے ساتھ روس چھٹے نمبر پر ہے،
7- 1 ہزار 54 ٹن سونے کے ساتھ چین ساتویں نمبر پر ہے،
8- اور 1 ہزار 40 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ سوئٹزرلینڈ دنیا میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے آٹھویں نمبر پر ہے۔