عمر السلفی۔
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 22، 2020
- پیغامات
- 1,608
- ری ایکشن اسکور
- 41
- پوائنٹ
- 110
1- اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں۔
2- برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے۔
3- دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نجات رات کا راستہ ہے۔
4- یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں۔
5- ہمیشہ اچھی امید رکھیں اگرچہ آپ کتنے ہی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔
6- انگلیوں کی خوبصورتی اس کے ذریعے تسبیح کرنے میں ہے۔
7- جب غموں کا ہجوم ہو اور مشکلات کی آمد ہو تو لا الہ الا اللہ پڑھیں ۔
8- غریبوں اور مسکینوں پر خرچ کرکے ان سے دعائیں اور محبتیں حاصل کریں۔
9-کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کیونکہ الفاظ بھی قاتل ہوتے ہیں۔
10- مظلوم کی بددعا اور محروم کے آنسو سے بچو۔
11- اخبار و جرائد کا مطالعہ کرنے سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔
12- آپ خود اپنے گھر والوں کو صحیح راستے پر رکھنے کا ذریعہ بنیں۔
13- اپنے نفس کو نیکی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نفس انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتا ہے۔
14- اپنے والدین کو عزت و احترام دے کر رب کی خوشنودی حاصل کریں۔
15- آپ کے پرانے کپڑے غریبوں کے لئے نئے ہیں۔
16- غصہ نہ کریں زندگی بہت مختصر ہے۔
17- یاد رکھو تمہارے ساتھ وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ غنی اور طاقتور ہے۔
18- گناہ کی وجہ سے دعا کرنا بند مت کرو۔
19- مشکلات و مصائب میں نماز بہترین معاون و مددگار ہوتی ہے۔
20- پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بدگمانیوں سے بچو۔
21- ہر مصیبت اور بلا کی جڑ اللہ سے منہ موڑنا ہے اس لیے اللہ کی طرف رجوع کرو۔
22- ایسی نماز پڑھو جو تمہیں تمہارے قبر میں کام آئے۔
23- جب تم کسی کو غیبت کرتے ہوئے سنو تو اس سے کہو کہ اللہ سے ڈرو۔
24- سورت تبارک الذی پابندی سے پڑھو کیونکہ یہ نجات دینے والی سورۃ ہے۔
25- محروم وہ ہے جو خشوع و خضوع والی نماز اور آنسو بہانے والی آنکھ سے محروم ہو۔
26- بھولے بھالے ایمان والوں کو تکلیف مت دو۔
27- ساری محبت اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرو۔
28- جو تمہاری غیبت کرے اسے معاف کردو کیونکہ اس نے تمہیں مفت میں اپنی نیکیاں دے دی ہیں ۔
29- نماز تلاوت اور ذکر و اذکار گلے کا خوبصورت ہار ہیں۔
30- اگر رات کی تاریکی ختم ہوگی تو تکلیف بھی عنقریب دور ہوگی، بحران بھی ختم ہوگا اور پریشانی بھی گزر جائے گی۔
31- قیل و قال اور فضول باتوں سے اپنے آپ کو دور رکھو کیونکہ آپ کے پاس اس سے بھی بڑے بڑے کرنے کے کام ہیں۔
32- خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھو کیونکہ نماز کے علاوہ جو بھی چیزیں آپ کی منتظر ہیں ہیں وہ اس سے کم درجہ کی ہیں۔
33- قرآن پاک اپنے سر ہانے رکھو کیونکہ ایک آیت کا پڑھنا دنیا مافیہا سے بہتر ہے۔
34 دنیا خوبصورت ہیں مگر تم اپنے ایمان کے ساتھ اس سے زیادہ خوبصورت ہو۔
35۔ جو دوزخ کی آگ کو یاد رکھے گا وہ برائی سے دور رہے گا۔
36- خشوع و خضوع کے ساتھ کیا گیا ایک لمبا سجدہ بہت سے محلوں سے بہتر ہے۔
عربی سے منقول