• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوبارہ زندہ ہوجانے کی خواہش میں خود کومنجمد کرانے والے افراد :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دوبارہ زندہ ہوجانے کی خواہش میں خود کومنجمد کرانے والے افراد
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے


خود کو مستقبل میں زندہ کرنے کی امید پر دنیا کی ہزاروں شخصیات اب تک لاکھوں ڈالرز دے کر خود کو منجمد کراچکی ہیں۔ فوٹو: ایلکور فاؤنڈیشن

نیویارک: دنیا بھر میں اب تک ہزاروں افراد مرنے کے بعد خود کو اس امید پر منجمد کراچکے ہیں کہ جب مستقبل میں ٹیکنالوجی میں مزید جدت آجائے گی تو انہیں موت کے منہ سے نکال لیا جائے گا اور وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

دنیا کی سب سے کم عمر منجمند لاش:

ماہرین کے نزدیک اگر آپ مرنے کے بعد خود کو مائع نائٹروجن میں منجمد کرالیں گے تو مناسب وقت اور ٹیکنالوجی پر وہ آپ کو زندہ کردیں گے اور اسی کے پیشِ نظر ہزاروں افراد مرنے کے بعد خود کو خاص برفیلے چیمبرز میں جمارہے ہیں یہ عمل کرائیو پریزرویشن کہلاتا ہے جس میں جسم کے تمام اعضا حیرت انگیز طور پر محفوظ رہتے ہیں اور جسمانی ٹوٹ پھوٹ بہت کم ہوتی ہے۔

اسی سال تھائی لینڈ کی ایک 2 سالہ بچی میتھرین ناؤویرٹپونگ کو دماغی کینسر میں مرنے کے بعد اس کے والدین نے منجمد کرادیا جو اب تک منجمد کردہ سب سے کم عمر لاش ہے جو ایریزونا کے ایک جدید ترین سینٹر میں موجود ہے اس کے لیے والدین نے 2 لاکھ ڈالر فیس ادا کی اور سالانہ فیس بھی ادا کی جاتی ہے جب کہ بچی کی لاش کو منفی 196 درجے سینٹی گریڈ پر محفوظ کیا گیا ہے۔

بیوی کو محفوظ کرانے کے لیے چوری:

سال 2009 میں قیمتی دھاتوں کی تجارتی کپمنی میں کام کرنے والے ایک شخص وائلیئن چے نے گرفتار ہونے پر بتایا کہ اس نے اپنی محبوب بیوی کو مجنمد کرانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا غبن کیا تاکہ وقت آنے پر اس کی بیوی کو زندہ کرایا جاسکے۔

خود کو منجمد کرانے کے لیے انٹرنیٹ چندہ:

ایک طالبہ کم سوزی کو جب 23 سال کی عمر میں دماغی کینسر ہوا تو اس نے انٹرنیٹ پر لوگوں سے خطیر رقم کی اپیل کی کہ وہ خود کو سرد چیمبرمیں محفوظ کرانا چاہتی ہیں جس کے بعد ایک ادارے نے اس کے لیے چندہ کیا اور مطلوبہ رقم اس کے حوالے کردی ۔ 17 جنوری 2013 کو وہ طالبہ انتقال کرگئی اور اسے سرد چیمبر میں ابدی نیند سلا دیا گیا۔

آکسفورڈ کے تین استاد جو قبرستان میں دفن نہیں ہونا چاہتے:

نک بوسٹروم آکسفورڈ میں فلسفے کے پروفیسر ہیں وہ اور ان کی ایک ساتھی دونوں ہی اپنے ’’سر‘‘ کو محفوظ کراناچاہتے ہیں جب کہ ان کے ایک اور ساتھی اسٹوارٹ آرمسٹرونگ اپنا پورا جسم منجمد کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے پیسے جمع کررہے ہیں۔

اس کے لیے انہوں نے ایک بیمہ بھی لیا ہے جس کے لیے ماہانہ 45 پاؤنڈ (6000 پاکستانی روپے ) ادا کرنے ہوتے ہیںاس طرح جب یہ تینوں اپنی موت کے قریب ہوں گے تو انہیں انجمادی مرکز لے جایا جائے گا اور مرنے کے بعد پورا خون نچوڑ کر اسے ایک خاص مائع سے بھر دیا جائے گا تاکہ خون کی نالیاں کھلی رہیں اور بعد میں ان میں خون شامل کرکے انہیں زندہ کردیا جائے اس کے علاوہ صرف سر بھی فریز کرایا جاسکتا ہے جسے بعد میں کسی کے جسم یا روبوٹ پر لگانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

بیس بال لیجنڈ بھی سرد چیمبر میں:

بوسٹن میں ریڈ سوکس ٹیم کے مشہور کھلاڑی ٹیڈ ولیمز 3 سال قبل جولائی میں 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اب وہ ایریزونا کے مشہور ایلکور کرائیوپریزرویشن سینٹر میں اس امید پر سورہے ہیں کہ کبھی ٹیکنالوجی انہیں موت کی وادی سے دوبارہ زندگی میں لے آئے گی۔

اس کے علاوہ مشہور امریکی شخصیت لیری کنگ، پیرس ہلٹن، بڑٹنی اسپیئرز اور باکسر محمد علی خود کو منجمند کرانا چاہتے ہیں لیکن اب تک انہوں نے حتمی طورپراس کا اعلان نہیں کیا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069



موت سے کسی کے لیے بھاگنا اور بچنا ممکن نہیں:

سو ارشاد فرمایا گیا کہ ان سے کہو کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو وہ بہرحال تم کو آکر رہے گی، تم کسی بھی طرح اس سے بھاگ کر جان نہیں چھڑا سکتے، پس موت سے بھاگنے اور بچنے کی لا حاصل کوشش کی بجائے تم لوگ راہ حق و ہدایت کو اپنا لو، اور ان اعمال کو بجا لانے اور ان سچے عقائد و اخلاق کو اپنانے کی فکر و سعی کرو جو موت کے بعد کے ابدی جہاں میں تمہیں کام آسکیں -

جن میں سر فہرست اور سب اول حضرت خاتم الانبیاء ﷺ پر صدق دل سے ایمان لانا، اور آپ ﷺ کی پیش فرمودہ تعلیمات مقدسہ کو اپنانا ہے جو کہ حق و صداقت اور دارین کی سعادت و سرخروئٰ سے ہم کنار کرنے والی راہ اور واحد راہ ہے، اور اس کے بغیر فوز و فلاح کی کوئی صورت ممکن نہیں، سو اوپر قرآن حکیم کی یہ پیشینگوئی ذکر فرمائی گئی کہ یہ لوگ موت سے اس قدر خائف ہیں کہ اس کی کبھی بھی تمنا نہیں کرسکتے، اپنے ان کرتوتوں کے باعث جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجے ہیں، اور اب ان کو خطاب کر کے ارشاد فرمایا گیا کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو اس سے تم کبھی اور کسی بھی طور بچ نہیں سکو گے۔ اس نے اپنے وقت پر بہرحال آکر رہنا ہے، سو اس سے بچنے اور بھاگنے کی فکر و سعی کی بجائے تم لوگ اپنے ان مظالم سے بچنے کی فکر و کوشش کرو جن کا ارتکاب تم لوگوں نے اپنی بدبختی کی بناء پر کیا ہے، اور جن کی بنا پر تم لوگ موت سے اس قدر ڈرتے ہو کہ تم لوگوں نے نبیوں کا قتل کیا، تم تورات میں تحریف کے مرتکب ہوئے، تم نے اللہ کی امانتوں میں خیانت کی، اور تم نے ان نشانات ہدایت کو مٹایا جن کی حفاظت کرنا تمہاری ذمہ داری تھی وغیرہ وغیرہ۔

اللہ ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کاش انکا آخرت پر ایمان ہوتا :

کیا مرنے کے بعد کوئی شخص دوبارہ دنیا میں زندہ ہو سکتا ہے ؟؟؟


آخرت توحید و رسالت کے بعد اسلام کا تیسرا بنیادی اور اہم عقیدہ ہے۔ آخرت کے بارے میں تمام رسولوں اور انبیاءعلیھم السلام کی تعلیمات ہمیشہ سے ایک ہی رہی ہیں۔جن کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ یہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے اور یہاں اللہ نے ہمیں آزمائش کے لیے بھیجا ہے کہ کون ایمان لا کر اچھے اعمال کرتا ہے اور جس طرح اللہ نے ہمیں یہاں پیدا فرمایا اسی طرح وہ ہمیں ہماری موت کے بعد قیامت کے دن دوبارہ زندگی عطا فرمائے گا اور ہمیں اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کرنا ہو گی۔ جوانبیاء علیھم السلام کی تعلیمات پر ایمان لایااور ان کی اطاعت کی اوراعمال صالحہ کیے وہ وہاں کامیاب ہو گا اور جس نے نافرمانی کی وہ ناکام۔ جو کامیاب ہوا اسے نعمتوں بھری ابدی جنت ملے گی اور جو ناکام ٹھہرا وہ جہنم میں جائے گا اور دردناک سزا بھگتے گا۔ اصل زندگی کا گھر آخرت ہی کا گھر ہے اور دنیا اس سفر میں ایک امتحانی گزرگاہ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔اور موت خاتمے کا نہیں بلکہ ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں منتقل ہونے کا نام ہے۔ بقول ا



اور قرآن کی زبانی:

قُلِ اللهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيبَ فِيهِ وَلَكِنَّ أَكَثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

ان سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے۔ پھر وہی تم کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

— القرآن سورۃ الجاثیہ:26

مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى


اِسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، اِسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کودوبارہ نکالیں گے۔

— القرآن سورۃ طٰہٰ:55

قرآن حکیم میں وقوعِ آخرت کے ایسے زوردارعقلی دلائل دیے گئے ہیں کہ سلامت ہوش گوش رکھنے والا فرد انکار کی جراءت نہیں کر سکتا ہاں یہ اور بات ہےکہ ہدایت تو اللہ ہی جسے چاہتاہے دیتا ہے۔
 
Top