کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
دوری جدول میں شامل 4 نئے عناصر کے نام رکھ دیئے گئے
ایکسپریس نیوز، جمعرات 9 جون 2016نئے عناصرکے نام نِہونیم، موسکوویم ، ٹینیسین اور اوگانیسن رکھ دیئے گئے ہیں: انٹرنیشنل یونین آف اپلائیڈ کیمسٹری
چند ماہ قبل دوری جدول میں شامل کئے گئے 4 نئے عناصر کے نام رکھ دیئے گئے جنہیں گروپ 7 میں ان کے ایٹمی نمبر کے اعتبار سے رکھا گیا ہے۔
دوری جدول میں شامل ہونے والے نئے 4 عناصرمصنوعی ہیں جنہیں تجربہ گاہ میں 2 چھوٹے ایٹمی مراکز کو مدغم کر کے تیار کیا گیا ہے، ان چار نئے کیمیائی عناصرکے نام تجویز کیے گئے ہیں جو جنوری میں دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں شامل کیے گئے تھے۔ اب تک ان عناصرکو صرف ان کے ایٹمی وزن سے یاد کیا جاتا تھا، یعنی علی الترتیب 113، 115، 117 اور 118 تاہم اب ان کے نام نِہونیم (nihonium)، موسکوویم (moscovium)، ٹینیسین (tennessine) اور اوگانیسن (oganesson) رکھ دیئے گئے ہیں۔
2011 کے بعد پہلی بار دوری جدول میں عناصرشامل کیے جا رہے ہیں اور اس طرح جدول کی ساتویں قطار مکمل ہو جائے گی۔ یہ نام 5 ماہ تک مشورے کے لیے کھلے رہیں گے اور 8 نومبر 2016 تک کوئی نیا نام سامنے آنے پر ان عناصر کے ناموں کی تبدیلی کی جا سکتی ہے تاہم مقررہ مدت کے بعد ان عناصر کے ناموں کو مستقل کر دیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ فزکس اورانٹرنیشنل یونین آف پیوراینڈ اپلائیڈ کیمسٹری کریں گے۔
نِہونیم: یہ عنصر جاپان میں دریافت کیا گیا تھا اس لیے اس کا نام جاپان کے جاپانی نام پر رکھا گیا ہے۔
ماسکوویم: یہ ماسکو کے نام پر رکھا گیا ہے کیوں کہ اسے وہاں دریافت کیا گیا تھا۔
ٹینیسین: امریکی ریاست ٹینیسی کے نام پر رکھا گیا۔
اوگانیسن: ایٹمی ماہرطبیعیات یوری اوگانیسین کے نام پر رکھا گیا جنھوں نے نئے عناصر کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔