• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوسروں کو جہاد کی تلقین کرنے والے خود عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں،سعودی مذہبی پولیس

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ریاض: سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے سربراہ عبدالطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ کئی مبلغین خود تو عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور نوجوانوں کو بیرن ملک جہاد کی ترغیب دیتے ہیں۔
عرب ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو میں عبدالطیف آل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کچھ عناصر اپنی بیمار سوچ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دشمن کے ساتھ تعاون کے مرتکب ہوکر ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ گروپ خود ساختہ خلیفۃ المسلمین کے ہاتھ پر بیعت کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
عبدالطیف آل الشیخ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بیرون ملک جہاد پر اکسانا انتہا پسندی ہے، اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث لوگ درحقیقت بے گناہ اور سادہ لوح نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ وہ جہاد کے نام پر نوجوانوں کو بیرون ملک جانے ہر آمادہ کرتے ہیں جہاں انہیں قتل کردیا جاتا ہے اور اگر وہ زندہ بھی بچ جائیں تو قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں جبکہ وہ خود اپنے گھر والوں کے ہمراہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں،ایسے لوگ عوام میں انتشار پھیلانے کی سازش سے باز آجائیں۔

(ایکسپریس نیوز)
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
جہاد فی سبیل اللہ کی چاشنی ان جیسے زرخیرید غلاموں کو کیونکر محسوس ہوسکتی ہے،جن کی ارض مقدس’’مجاہدین فی سبیل اللہ‘‘کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔
 
Top