کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
دولت کم کیوں بتائی؟ جریدے کے خلاف مقدمہ
ریاض: سعودی شہزادے ولید بن طلال نے امیر ترین افراد کی فہر ست میں اپنی دولت کم بتانے پر معروف امریکی جریدے فوربز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
سعودی شہزادے کے مطابق فوربز میگزین میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ان کی دولت 20 ارب ڈالر اور انہیں 26 واں نمبر دیا گیا ہے جب کہ وہ 30 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔
شہزادہ ولید بن طلال کا کہنا ہے کہ اگر فہرست میں ان کی درست دولت بتائی جاتی تو وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں شامل ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ اثاثوں کی غلط تفصیلات سامنے آنے سے ان کے کاروبار اور ساکھ کو دھچکا لگا ہے اور وہ یہ مقدمہ صرف دولت کی نمائش نہیں بلکہ اپنی اور ملک کی عزت کے لیے کر رہے ہیں۔
دی نیوز ٹرائب 7 جون 2013: Areeb Hasni