• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دو ماہ میں 1 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی سعودی عرب سے بے دخل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دو ماہ میں 1 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی سعودی عرب سے بے دخل

ریاض: دو ماہ کے دوران ایک لاکھ اسی ہزار غیر ملکی ورکرز سعودی عرب سے بے دخل ہوئے، غیر ملکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان بدر ملک نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے غیر ملکی ورکرز کے لئے ایمنسٹی اسکیم معتارف کرائی تھی، جس کے تحت سعودی عرب میں کام کرنے والے تمام ورکر یا تو اپنے باقائدہ کاغذات پیش کریں یا کسی بھی جرمانے سے بچنے کے لئے خود ہی اپنے ملکوں کو روانہ ہو جائیں، جس کے بعد یکم اپریل سے یکم جون تک غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک لاکھ اسی ہزار غیر ملکی ورکرز سعودی عرب سے روانہ ہو گئے۔

اس طرح رواں سال کے آغاز سے اب تک سعودی عرب چھوڑنے والے ورکرز کی تعداد تین لاکھ اسی ہزار تک جا پہنچی ہے۔ بدر ملک کا کہنا ہے کہ تین جولائی کو ایمنسٹی اسکیم کے خاتمے کے بعد سعودی عرب میں امیگریششن قوانین کے خلاف کام کرنے والے ورکرز پر دو سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ریال جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت اسی لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کام کر رہے ہیں ، جبکہ اس کے ساتھ ہی ملک میں بیس لاکھ غیر رجسٹرڈ ورکرز بھی موجود ہیں۔

روزنامہ خبریں 10 جولائی 2013
 
Top