کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
شہری موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ اور دھند کیلئے مخصوص لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں: موٹروے پولیس
26 جنوری 2016
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ دھند کے باعث وہ موٹروے پر سفر کے بجائے جی ٹی روڈ یا متبادل شاہرات پر سفر کریں۔
موٹروے پولیس کے حکام نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شہری دھند کے دنوں میں تیز رفتاری سے گریز کریں۔ دھند کیلئے مخصوص لائٹس کا استعمال کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگی کی حفاظت کیلئے موٹروے پر ان حصوں کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا ہے جہاں تاحد نظر کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے جبکہ موٹروے پولیس نے سفر کرنے والوں کی سہولت کیلئے ایف ایم 95 اور ریڈیو پاکستان کے تعاون سے ہر نصف گھنٹے بعد اطلاعات پر مبنی خبریں مسلسل جاری کی جا رہی ہیں۔ اس سہولت سے این فائیو، این 10 اور این 25 کے ساتھ ساتھ موٹروے کے مسافر ایف 101 کے ذریعے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
----------------
اگر آپ دھند والی جگہ پر کار ڈرائیو کر رہے ہیں تو "فوگ لائٹس" کا استعمال ضرور کریں، فوگ لائٹس دھند میں بھی بہت دور سے دکھائی دیتی ہیں جو آنکھوں کو چندھا دیتی ہیں۔ بریک لائٹس اور ہیڈلائٹس دھند میں اثر نہیں رکھتیں۔
کار کے پیچھے بریک لائٹس کے نیچے عموماً فوگ لائٹ ایک ہوتی ھے، ایک طرف سفید رنگ کی ریورس گیئر لائٹ ہوتی ھے تو دوسری طرف فوگ لائٹ،
اور آگے فوگ لائٹس دو ہوتی ہیں، ہیڈ لائٹس کے نیچے۔ تصویر سے دیکھیں
اور ان کے سوئچ تلاش کرنے کے لئے سوئچ پر لائٹس کے یہ سمبل ہوتے ہیں۔