محمد جریر
رکن
- شمولیت
- نومبر 03، 2015
- پیغامات
- 103
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 37
"ڈیٹرائٹ کے نواحی علاقے کے ایک بڑے چرچ کے باہر مسلمان دہشت گرد دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پکڑا گیا"۔ اگر یہ خبر سچ ہوتی تو اندازہ لگائیے کہ کیا کچھ ہوجاتا۔ مغربی میڈیا نے اس خبر کو کتنا اُچھالا ہوتا اور پورے امریکہ میں کس طرح کا ہول اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوجاتی۔ امریکہ غیر محفوظ ہونے کی کس طرح سے تشہیر کی جاتی۔ لیکن ایساکچھ نہیں ہوا۔ امریکی نیشنل میڈیا نے اس خبر کو کوئی اہمیت دی ہی نہیں بلکہ کسی حد تک اس خبر کا بلیک آؤٹ کیا گیا اور عام امریکی آدمی تک یہ خبر پہنچائی ہی نہیں گئی۔ وجہ صاف ہے، اصل خبر اوپر دی گئی خبر سے تھوڑی سی مختلف ہے۔ اصل خبر کچھ یوں ہے"ایک امریکی روجر سٹاکہیم ڈیٹرائٹ کے نواحی علاقے میں امریکاکی ایک اہم ترین مسجد کے باہر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پکڑا گیا۔" یہ خبر غالباً امریکہ کے قومی مفاد میں نہیں تھی اس لئے امریکہ کے معروف ترین میڈیا نے اس خبر کا ایک طرح سے ’بائیکاٹ‘ کردیا۔ امریکہ کے غیر محفوظ ہونے کی تشہیر ہی وہ کڑی ہے جس کے بل بوتے پر امریکہ کا جنگ پسند حلقہ اپنی مہم جوئی جاری رکھ سکتا ہے۔