• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیر سےشادی

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
دیر سے شادی ہونا معاشرے میں عام ہوگیا ہے، لڑکوں کی اصل شادی کی عمر جب گزر جاتی ہے، تو لڑکے کے والدین ، آدھی عمر کی لڑکی کی تلاش شروع کرتے ہیں، آدھی عمر کی لڑکی تو کم کو ملتی ہے، مگر آدھی سے تھوڑی بڑی عمر کی لڑکی ، جو بیچاری معاشرے کے ظلم و ستم کی وجہ سے پکی عمر میں داخل ہوجاتی ہے، ڈھونڈ لی جاتی ہے۔
اس سے شدید پیچیدگیاں پید اہوتی ہیں، خاص کر ذہنی ہم آہنگی کے اعتبار سے بھی ۔۔۔
اس میں نہ لڑکی کا قصور ہے نہ ہی لڑکے کا قصور ۔ قصور ہمارے معاشرے کا ہے، جس نے جہیز کی رسم کو پروان چڑھایا، شادی کرتے وقت شہنشاہی خرچے کیے، ان کے لال گال دیکھ کر سب نے اپنے گال لال کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔۔۔
سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ، پھر فضول رسومات ، جہیز کی لعنت ، غرض ان سب چیزوں نے شادی کو بہت مہنگا کردیا ہے۔
ظاہر ہے ، پھر دھوم دھام سے شادی کرنے کے لیے ، انتظام تو کرنا پڑتا ہے، کوئ اپنی پراپرٹی بیچتا ہے، کوئ بینک سے قرض لیتا ہے۔
یہ شادی پہلے دن سے ہی بوجھل ہوتی ہے، ظاہر ہے قرض سے کی گئ شادی کہاں سکون دے سکتی ہے۔
سادگی سے نکاح ، سب مسائل کا حل ہے سنت عمل بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے۔ شادی میں جلدی کرنی چاہئیے، ورنہ معاشرے میں اور پیچیدگیاں پیدا ہونگی ۔۔۔
عبدالقیوم صحافی
 
Top