• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دینی مدارس پر ایک اور اہم پابندی لگ گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دینی مدارس پر ایک اور اہم پابندی لگ گئی
14 فروری 2015
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیشرفت سے متعلق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے اب تک فوجی عدالتوں کے قیام، کیسز کی منتقلی سمیت 22 ٹاسکس اور اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبوں سے کیسز کی منتقلی کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر قائم کیا جا رہا ہے اور منظور شدہ کیسز نمٹانے کے لئے مجوزہ 9 فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔ مدارس کی ریگولیشن کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا گیا کہ رجسٹریشن، ریگولیشن، فنانسنگ، نصاب، آڈٹ اور غیر ملکی طلبہ کے ایشوز کو نمٹانے سے متعلق اتفاق رائے ہے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قطعی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ غیر ملکی طلبہ کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور نیشنل پولیس بیورو، نادرا کے تعاون سے ایک ڈیٹا بیس قائم کر رہی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ 233 شدت پسندوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کا تحریک طالبان پاکستان یا اس کی متعلقہ تنظیموں سے تعلق ہے۔ تقریباً 60 تنظیموں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 171 تنظیمیں اقوام متحدہ کی لسٹ پر ہیں۔

فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کیٹیگری کے تحت 294 اشتہاری ملزموں کی نشاندہی ہوئی۔

منافرت انگیز تقاریر کے تحت 547 کیسز درج ہوئے، 416 ملزم گرفتار ہوئے، 83 مواد قبضہ میں لئے گئے اور 41 دکانیں بند کی گئیں۔

اسی طرح دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف 26 کیسز درج ہوئے۔ 32 افراد گرفتار ہوئے اور ان سے 71.5 ملین روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت محکمہ دفاع کے ساتھ رابطے میں ایک بہتر تربیت یافتہ کاﺅنٹر ٹیررازم فورس قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پنجاب میں اس کے اہلکاروں کی تعداد 5 ہزار، بلوچستان میں ایک ہزار، سندھ میں 800 اور کے پی کے میں 3 ہزار ہو گی۔

103 ملین سمز کی تصدیق کے ہدف کے سلسلے میں اب تک 31.02 ملین سمز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ عمل اپریل کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔

انہیں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کے حوالے سے قوانین میں ترمیم ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک رپورٹ 15 دن میں پیش کی جائے گی۔

افغان پناہ گزینوں کے متعلق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایک ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور دستاویزات نہ رکھنے والے پناہ گزینوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ صوبوں کے رابطہ سے پناہ گزینوں کی کیمپوں اور افغانستان کو منتقلی جاری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کو بتایا گیا کہ تمام صوبوں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں میڈیا ہاﺅسز کا ایک سیکورٹی آڈٹ مکمل کیا گیا ہے اور اب تک 57 سیکورٹی گارڈز کو تربیت دی گئی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کراچی آپریشن کے بعد جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور 35029 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موثر قانون سازی کے تحت وزارت قانون و انصاف ڈویژن نے کریمینل سسٹم آف جسٹس کو مستحکم بنانے کے لئے قوانین میں ترامیم کے لئے مسودہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پنجاب میں شدت پسندی کے خاتمہ کے لئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے اور 200 نوجوانوں کی تربیت اور آسان شرائط پر قرضہ کی فراہمی کے لئے ایک پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

24 دسمبر سے 8 فروری تک صوبائی حکومتوں کی طرف سے 16344 کومبنگ آپریشنز میں 12462 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

لاﺅڈ اسپیکروں کے غلط استعمال کے خلاف 3265 کیسز درج ہوئے۔ 2065 افراد گرفتار ہوئے اور 1281 آلات قبضہ میں لئے گئے۔

روزنامہ خبریں
 
Last edited by a moderator:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یادہانی پر جزاک اللہ خیر!

سمائل! کل چھٹی والے دن امرجینسی ڈیوٹی پر تھا اور نیند سے بھی برا حال تھا اس لئے تاریخ خود ٹائپ کرنے کی وجہ سے ایسا ہو گیا کیونکہ خبر میں تاریخ نہیں لکھی ہوئی تھی، انتظامیہ سے کوئی بھائی 14 فروری لکھ دے، ایڈوانس شکریہ۔

والسلام
 
Top