makki pakistani
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 25، 2011
- پیغامات
- 1,323
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 282
مسلمان مہاجرین کی مخالفت کرنیوالا جرمن رکن پارلیمنٹ مسلمان ہو گیا
برلن (اے پی پی) جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبر اسمبلی ورنر کلان نے 75 سال کی عمر میں اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل نقل مکانی اور مہاجرین کی سخت مخالفت کے ساتھ پہچانے جانے والے کلان اب شامی، عراقی اور افغان مہاجرین کے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔ جرمن روزنامہ کو انٹرویو میں کلان نے جنہوں نے اپنا نام ابراہیم رکھ لیا ہے کا کہنا تھا کہ انہوں نے نامور جرمن شاعر وولف گینگ وون گوتھے کے مشرقی دیوان میں دین اسلام اور پیغمبر محمدؐ کی تعریف میں تحریر کردہ اشعار کو پڑھنے کے بعد اسلام کو قریب سے جاننے کی کوشش کی، پھر میں نے قرآن ِ کریم کی جرمن زبان میں تفسیر کو پڑھنے کے بعد دینِ اسلام سے مشرف ہونے کا فیصلہ کیا۔