• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندی اور اہل حدیث کے فتوہ میں کتنا فر ہوتا ہے ملاخط کریں

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
اہل حدیث
میں ایسا علم اور ایمان حاصل کرنا چاہتا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہﷺ کی خوشنودی میسر آسکے۔ آپ مجھے نصیحت فرماتے ہیں کہ میں کون سی اسلامی کتابیں پڑھوں جن سے ایک مسلمان کی شخصیت کی صحیح تعمیر ہوسکے۔

خصاصاً اس دور میں جب کہ دین کے نام سے بہت شبہات اور غلط باتیں مشہور ہیں۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ صوفیہ کے سلسلوں اور خصوصاً نقشبندیہ کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
(۱) آپ قرآن مجید کی طرف توجہ دی‘ اس کی کثرت سے تلاو ت کریں اور زیادہ سے زیادہ غوروفکر کریں ‘ کیونکہ یہ ہر بھلائی کی اصل ہے۔ اس کے علاوہ سنت رسول اللہﷺ کا مطالعہ کریں۔ عقیدہ میں ’’شرح عقیدہ طحاویہ‘‘ اور صنعانی کی کتاب ’’تطہیر الاعتقاد‘‘ امام ابن خزیمہ رحمتہ الله علیہ کی‘ کتاب ’’التوحید‘‘ موصلی کی‘ کتاب ’’مختصر الصواعق المرسلہ‘‘ شیخ محمد بن عبدالوہاب کی کتاب ’’کشف الشبہات‘‘ اور ’’کتاب التوحید‘‘ ’’عقیدہ واسطیہ‘‘ اور اس کی شرح تصنیف امام ابن تیمیہ رحمتہ الله علیہ اور انہی کی کتابوں ’’المحمودیہ‘‘ اور ’’التدمیریہ‘‘ کا مطالعہ کریں۔

فقہ کی مندرجہ ذیل کتابیں پڑھیں۔ کتاب ’’المہذب‘‘ از ابو اسحاق شیرازی‘ کتاب ’’زادالمعاد‘‘ اور کتاب ’’أعلام الموقعین‘‘ از امام ابن قیم اور ’’عمدة الفقة‘‘ تصنیف موفق ابن قدامہ۔

حدیث کی کتابوں میں سے ’’صحیح بخاری‘‘ ’’صحیح مسلم‘‘ ’’ریاض الصالحین‘‘ ’’منتقی الأخبار‘‘ اور ’’بلوغ المرام‘‘ کا مطالعہ کریں۔

وعظ ونصیحت پر مشتمل مندرجہ ذیل کتب پڑھیں۔ کتاب ’’الداء والدوائ‘‘ اس کے علاوہ ابن مفلح کی ’’الأداب الشرعیة‘‘ اور ابن قیم کی ’’الوابل الصیب‘‘ کامطالعہ کریں۔

(۲) صوفیہ کی جماعت میں عام طور پر بدعتا کی کثرت ہے۔ مثلاً صفیں یا حلقہ بنا کر اجتماعی طور پر بیک آواز ذکر کرنا اور اللہ کے کسی نام کا مل کر بیک آواز ذکر کرنا مثلاً اللہ اللہ‘ حی حی‘ یا قیوم قیوم وغیرہ یا ضمیر غائب کے لفظ ھو (وہ) سے ذکر کرنا: ان کی نعمتوں اور نظموں میں بہت سی غلط باتیں ہوتی ہیں مثلاً غیر اللہ سے فریاد کرنا‘ یا مُردوں مثلاً بدوی‘ شاذلی جیلانی وغیرہ سے مدد مانگنا۔ ان کی کتابں ی بھی بہت سی بدعات وخرافات سے بھری ہوئی ہیں۔ نقشبندی سلسلہ میں جو چیز خاص طور پر پائی جاتی ہے (اور دوسرے سلسلوں میں نہیں ) وہ یہ ہے کہ روزانہ کے وظیفہ میں زبان ہلائے بغیر دل کی حرکت سے آواز سے مشابہ سانس کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنا‘ مرید کا اپنے شیخ کاتصور پیش نظر رکھنا اور روزانہ اس کا وظیفہ کرنا اور یہ عقیدہ رکھنا کہ روز قیامت اس کے واسطہ سے ہی نجات ہوگی۔ یہ سب کی سب بدعتیں ہیں اور غلط کام ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیﷺ کو وحی کے ذریعے جو کچھ بتایا ہے یعنی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ‘ اس میں ان کے کاموں میں سے کسی ایک کا بھی ثبوت نہیں ہے‘ البتہ صحیح سند سے جناب رسول اللہ کا یہ فرمان ثابت ہے کہ :

(مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَیْسَ عَلَیہِ أَمْرُنَا فَھُوَ رَدٌّ)

’’جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماری بات (دین) نہیں تو وہ عمل ناقابل قبول ہے۔ ‘‘

اور جناب رسول اللہﷺ نے یہ بھی فرمایا:

(مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ ردٌّ)

’’جس نے ہمارے اس کام (دین) میں کوئی نئی چیز ایجاد کی جو اس میں (پہلے سے) موجود نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

فتاوی بن باز رحمہ اللہ
دیوبندی

سوال

میں ایسا علم اور ایمان حاصل کرنا چاہتا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہﷺ کی خوشنودی میسر آسکے۔ آپ مجھے نصیحت فرماتے ہیں کہ میں کون سی اسلامی کتابیں پڑھوں جن سے ایک مسلمان کی شخصیت کی صحیح تعمیر ہوسکے۔

خصاصاً اس دور میں جب کہ دین کے نام سے بہت شبہات اور غلط باتیں مشہور ہیں۔
جواب
اس کیلئے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ کسی ایسے با عمل پیر صاحب سے بیعت ہوجائیں جو اہل حق سے تعلق رکھتے ہوں نیزآپ کا قلبی رجحان بھی ان کی طرف ہو، ان شاء اللہ یہ تعلق کتابوں سے زیادہ مفید ثابت ہوگا، جزاک اللہ
 
Top