ترکت فیکم امرین لن تضلوا ماتمسکتم بھما کتاب اللہ وسنتی ( اوکما قال )
یعنی میں تم میں دوچیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جب تک تم ان ہر دو پر کاربند رہوگے ہر گز گمراہ نہ ہوگے ایک اللہ کی کتاب قرآن شریف ہے دوسری چیز میری سنت یعنی حدیث ہے۔ فی الواقع جب تک مسلمان صرف ان دوپر کار بند رہے ان کا دنیا بھر میں طوطی بولتا تھا اور جب سے ان سے منہ موڑ کر اور تقلید شخصی میں پھنس کر آراءالرجال اور قیل وقال کے پیچھے لگے فرقوں فرقوں میں تقسیم ہو کر تباہ ہو گئے اور وتحسبھم جمیعا وقلوبھم شتٰی۔