اعجاز علی شاہ
ناظم شعبہ گرافکس
- شمولیت
- جولائی 31، 2011
- پیغامات
- 222
- ری ایکشن اسکور
- 1,461
- پوائنٹ
- 26
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے مقابلے میں دوسرے کوئی ایام ایسے نہیںجن میں نیک عمل اللہ کو ان دنوں سے زیادہ محبوب ہو۔ صحابہ کرام (رضوان اللہ اجمعین) نے عرض کیا، یا رسول اللہ(ﷺ)، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں۔ سوائے اس مجاہد کے جو اپنی جان اور مال لے کر (جہاد کے لئے) نکلا اور پھر کسی چیز کے ساتھ واپس نہیں آیا(یعنی شہید ہوگیا یہ دوسروں سے یقیناً افضل ہے)
(صحیح بخاری، 462 )
حضرت عبد اللہ بن عمر رضي اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم ﷺ نے فرمايا:
اللہ تعالى كے ہاں ان دس دنوں سے عظيم كوئى دن نہيں اور ان دس ايام ميں كئے جانے والے اعمال سے زيادہ كوئي عمل محبوب نہيں، لھذا لاالہ الا اللہ، اور سبحان اللہ ، اور تكبيريں كثرت سے پڑھا كرو
مسند احمد ( 7/ 224)اس كي سند كو احمد شاكر رحمہ اللہ نے صحيح قرار ديا ہے
ڈائریکٹ لنک