کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
ذہنی مریض کا بیت اللہ میں سپاہیوں پر خنجر سے حملہ
حملہ آور تیس سالہ سعودی شہری بتایا جاتا ہے، پولیس کے حوالے
چند ہفتوں کے دوران حرم کعبہ میں ہلڑ بازی کا یہ دوسرا واقعہ ہے
حملہ آور تیس سالہ سعودی شہری بتایا جاتا ہے، پولیس کے حوالے
چند ہفتوں کے دوران حرم کعبہ میں ہلڑ بازی کا یہ دوسرا واقعہ ہے
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تیز دھار ہتھیار کے حملے کی کوشش سپیشل سیکیورٹی فورس کے دستے نے ناکام بنا دی۔ تیس سالہ حملہ آور سعودی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مکہ پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر عاطی بن عطیہ القرشی نے ایک بیان میں بتایا کہ "مسجد حرام کے حفاظت پر مامور خصوصی یونٹ کو وائر لیس پیغام موصول ہوا کہ ایک تیس سالہ سعودی شہری ہاتھ میں تیز دھار آلہ لئے حرم کی داخلی سیکیورٹی عملے کو نشانہ بنانا چاہتا ہے. وہ اپنی اس کوشش کو ناکام بنانے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی بھی کر چکا ہے۔"
پیغام ملتے ہی اسپیشل ٹاسک فورس نے پلک جھپکتے میں کارروائی کے دوران حملہ آور کو گرفتار کر لیا اور اس سے خنجر چھین لیا۔ نیز اس کے پے در پے وار سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کرنل القرشی نے بتایا کہ ملزم کو اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے ملنے والے ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کا 'ذہنی توازن خراب' ہے۔ اس سے تفصیلی تفتیش کے لئے مقدمہ درج کر کے فائل متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
یاد رہے چند ہفتے پہلے بھی ایک مخبوط الحواس سیاہ فام حرم کے صحن میں دیوار اسماعیل پر چڑھ گیا تھا جہاں اس نے قیمتی فانوس توڑ ڈالے اور منع کرنے والے متعمرین پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری کارروائی کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
مكہ المكرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: ہفتہ 29 شعبان 1435هـ - 28 جون 2014م