• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482 کینال اراضی تحفے میں دی گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482 کینال اراضی تحفے میں دی گئی: صحافی اسد کھرل کا دعویٰ
20 جنوری 2017

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482 کینال اراضی تحفے میں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد کھرل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سابق آرمی چیف نے صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین کا تحفہ قبول کر لیا ہے، راحیل شریف کو دی جانے والی اراضی کینٹ ایریا کے ساتھ بیدیاں روڈ پر واقع ہے۔ اسد کھرل نے دعویٰ کیا کہ تمام زمین ایک ہی کھیوٹ میں واقع ہے، دستاویزات کے مطابق تمام رقبہ صوبائی حکومت سابقہ متروکہ کی ملکیت ہے تاہم


نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کیونکہ سابق آرمی چیف کو جو زمین دی گئی ہے یہ ان کا استحقاق ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ہر چیف آف آرمی سٹاف کو ریٹائرمنٹ کے بعد زرعی زمین دی جاتی ہے لیکن اس بات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے فوج سے ریٹائرمنٹ پر ملنے والا پلاٹ شہداء کے نام جبکہ کراچی میں ملنے والا رقبہ شوکت خانم کے نام کر دیا تھا۔




ح

 
Top