• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رانجھا ۔۔۔۔۔۔۔جوگی

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
پاکستانی معاشرے کے ’’ عجائب و غرائب ‘‘ میں سے ایک عجیب حقیقت یہ بھی ہے کہ :
’’ سول اور ملٹری بیورو کریسی ‘‘ کے افراد جو قوم کے سرمائے سے تین چار عشرے عملی حکمرانی کے ساتھ ساتھ دادِ عیش اور دنیا کی تمام رنگینیاں حاصل کرنے کے بعد جب
ریٹائر ہوتے ہیں ،تو بجائے خاموشی سے توبہ ،تائب ہونے کے ۔۔دانش فرنگ ۔۔کے بل بوتے پر ۔۔مفسر قرآن ۔۔واعظ زود بیاں۔۔مصلح قوم و ملت۔۔صوفی صافی۔۔
اور پتا نہیں کیا کیا بھیس بنا کر داد تحسین کے طلبگار ہوتے ہیں ۔۔۔(رانجھا ،جوگی بنڑ آیا ۔۔۔۔۔)

وہی شخص جس کی گذشتہ نصف صدی عمر ۔۔لبرل اور سیکولر تشخص کے ساتھ مولوی کا استہزاء و تحقیر کرتے گزری ۔۔اب اچانک خود ’’ علامہ ، مفسر ‘‘ بن جاتا ہے۔
لیکن اس امتیازی دعوی کے ساتھ کہ : روایتی مولوی کو چونکہ رموز دین و شریعت کا ادراک نہیں ۔۔میں آپ کو راز دین بتاؤں گا ۔۔
الا ما شاء اللہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایک ریٹائرڈ بیورو کریٹ کا واعظانہ کالم پڑھ کر یہ کلمات لکھ دیئے ۔
 
Last edited:
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
جزاکم اللہ خیرا۔ یہی میں سوچ رہا تھا کہ کہیں اوریا مقبول جان کی ایسی باتیں تو سامنے نہیں آئیں۔
اگر ممکن ہو تو وہ کالم بھی شئیر کر دیں۔۔
 
Top