• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
ایکسپریس نیوز
ویپ ڈیسک، منگل 10 نومبر 2015
جڑواں شہروں کے عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے،

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے جڑواں شہروں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا افتتاح کر دیا جس کے تحت عوام گھر بیٹھے اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے جڑواں شہروں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا افتتاح کیا جس کے تحت جڑواں شہروں کے عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد 200 روپے جب کہ مضافاتی علاقوں کے افراد ڈھائی سو روپے کی ادائیگی پر پاسپورٹس اپنے گھر پر حاصل کر سکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کل سے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع ہو جائے گی اور شناختی کارڈ کے لیے آن لائن سسٹم شروع کیا جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ گھروں پر پاسپورٹ کی فراہمی کے عمل کا دائرہ کار 4 ماہ میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا نے غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ بنا کر دیئے، نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کر دیں گے جب کہ نادرا کے کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے تاہم اب بھی کرپشن کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں اس لیے چاہتا ہوں جتنی تیزی سے کرپشن پھیلی اتنی تیزی سے ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ تک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا نظام مکمل طورپر آن لائن ہو جائے گا اور اس میں ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔
 
Top