کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
راولپنڈی سے مردہ جانوروں کا 50 من گوشت برآمد
دی نیوز ٹرائب 30 مئی 2013: Mirza Hassanراولپنڈی: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں محکمہ صحت کی کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا بھاری مقدار میں گوشت برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سہالہ مذبح کے جنرل مینجر ڈاکٹر ارشاد کے مطابق راولپنڈی میں کارروائی کے دوران 50 من کے قریب مردہ جانوروں کا گوشت پکڑا گیا ہے۔
ڈاکٹر ارشاد نے بتایا کہ گوشت بدبودار تھا اور اسے جھنگ سے لایا گیا تھا۔ پولیس نے گوشت فروخت کرنے والے 6 قصابوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔