رِبَاط فی سبیل اللہ کی فضیلت
سیدنا سلمان الخیررضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ:
"اللہ کی راہ میں ایک دِن اور رات سرحدوں پر ڈٹے رہناایک ماہ کے قیام و صیام سے زیادہ افضل ہے،اگر کوئی حالت رِباط میں فوت ہو جائےتو وہ جو عمل زندگی میں کرتا تھا وہ اللہ کے ہاں قیامت تک جاری و ساری رہے گااور وہ فتنہ میں مبتلا کرنے والے سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔"
مسلم –کتاب الامارۃ:1913
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
رباط کرنے والے کے علاوہ ہر کسی کے اعمال موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتے ہیں جو اللہ کی راہ میں حالت ربِاط میں ہی فوت ہو جائےاس کے اعمال صالح قیامت تک نشو ونما پاتے رہتے ہیں اور وہ فتنہ قبر سے بھی محفوظ کر دیا جاتا ہے
ترمذی۔ابواب فضائل جہاد:1322
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ کی راہ میں ایک دِن اسلامی سرحدوں پر ڈٹے رہنادوسرے مقامات پر ایک ہزاردِن کے قیام سے افضل و بالا تر ہے۔
سنن النسائی ۔کتاب الجہاد:2971