عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
رحمۃ للعالمین ﷺ کے اصول جنگ
مصنف
مولانا خاور رشید بٹ
ناشر
ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
تبصرہ
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ایک تبلیغی مذہب ہے جس کی اشاعت کی ذمداری ایک فریضہ دین کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جوکہ نبیﷺ کو شروع دن سے ہی سونپ دی گئی تھی۔ قرآن او راحادیث نبویہ ﷺ کے مطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ جبرنہ اسلامی تعلیمات کاحصہ نہ ہی مسلمانوں کا مزاج ہے ۔ پیغمبر اسلامﷺ اور آپ کے جان نثار صحابہ کی تلوار تو صرف تسخیر ممالک اورعدل وانصاف کے قیام کے لیےتھی جبکہ دلوں کو تو اسلام بلند اخلاق ،انصاف ،نرمی،صبر،ایثار او ر ایک بے مثال نظریہ حیات کی بے نیام تلوار سے فتح کرتا رہا ہے ۔ اسلام اس بات کا قطعاً قائل نہیں کہ لوگوں کو جبراً مسلمان کرے او رنہ ہی جہاد فی سبیل اللہ کی غرض دنیاوی مال ومتاع پرقبضہ کرنا ہے ۔ لیکن ہر دور میں اسلام دشمن عناصر نے اپنے نوک تنقید اور بغض کے تیروں سے سرسبز تعلیمات محمد یہ کو تارتار کرتے رہے تو علماء نے بھی اسلام کا دفاع کرتےہوئے اسلام پر مستشرقین کے اعتراضات کا کا فی شافی جواب دیا ۔زیر نظر کتابچہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں فاضل مصنف نے عہد نبویﷺ کی جنگوں او رمقاصدِ جہاد کو بیان کرتے ہوئے اسلامی اور غیر اسلامی جنگوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان اور ان کے اعداد شمار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ کتاب ہذا کےمصنف مولانا خاوررشید بٹ ایک اچھے خطیب ومناظر ہونےکےساتھ ساتھ کہنہ مشق استاداور مدرس بھی ہیں ۔ ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت سیرت رسول ﷺ ، قرآن مجید او راحادیث نبویہ پر مستشرقین ودیگرغیرمسلموں کی طرف سے اٹھنے والے اعتراضات کاجواب لکھنے کی خدمات سرانجام دہے رہیں اللہ تعالیٰ غالبۂ دین کے لیے ان کی مساعی کو قبو ل فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)رحمۃ للعالمین ﷺ کے اصول جنگ
مصنف
مولانا خاور رشید بٹ
ناشر
ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
تبصرہ
Last edited: