• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ضمانتیں

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ضمانتیں



1 ۔ من يضمن لي ما بين لحييه وما بين رجليه أضمن له الجنة

الراوي: سهل بن سعد الساعدي المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 6474
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]

سیدنا سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جو شخص اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان کی چیز (زبان) اور دونوں ٹانگوں کے درمیان کی چیز (یعنی شرمگاہ) کا ضامن ہو تو اس کے لئے جنت کا ضامن ہوں۔
صحیح بخاری:جلد سوم:کتاب الرقاق


2 ۔ اضمَنوا لي ستًّا من أنفسِكم أضمن لَكمُ الجنَّةَ: اصدُقوا إذا حدَّثتم، وأَوفوا إذا وعدتُم، وأدُّوا إذا اؤتمِنتُم، واحفَظوا فروجَكم، وغضُّوا أبصارَكم، وَكفُّوا أيديَكم

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
تم مجھے اپنے بارے میں چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں
جب بات کرو تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو پوارا کرو، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اس کو(بوقت تقاضا ) واپس کرو ،
اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو،اپنی نگاہوں کی جھکا کے رکھو،
اور اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو۔


الراوي: عبادة بن الصامت المحدث: الذهبي - المصدر: المهذب - الصفحة أو الرقم: 5/2451
خلاصة حكم المحدث: إسناده صالح


الراوي: عبادة بن الصامت المحدث: المنذري - المصدر: الترغيب والترهيب - الصفحة أو الرقم: 4/73
خلاصة حكم المحدث: [إسناده صحيح أو حسن أو ما قاربهما]


الراوي: عبادة بن الصامت المحدث: ابن كثير - المصدر: جامع المسانيد والسنن - الصفحة أو الرقم: 5807
خلاصة حكم المحدث: إسناده حسن





3 ۔ عن أبي أمامة قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم أنا زعيم ببيت في ربض الجنة لمن ترک المرا وإن کان محقا وببيت في وسط الجنة لمن ترک الکذب وإن کان مازحا وببيت في أعلی الجنة لمن حسن خلقه


سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے اور اس شخص کے لیے جو مذاق ومزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دے۔ جنت کے وسط میں ایک گھر کا ضامن ہوں، اور اس شخص کے لیے جو اعلی اخلاق کا مالک ہو اعلی جنت میں ایک مکان کا ضامن ہوں۔
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1396 کتاب الادب




4 ۔ من قال إذا أصبح رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا فأنا الزعيم لآخذن بيده حتى أدخله الجنة


الراوي: المنيذر وقيل منذر الأسلمي المحدث: المنذري - المصدر: الترغيب والترهيب - الصفحة أو الرقم: 1/309
خلاصة حكم المحدث: إسناده حسن

الراوي: المنيذر وقيل منذر الأسلمي المحدث: الهيثمي - المصدر: مجمع الزوائد - الصفحة أو الرقم: 10/119
خلاصة حكم المحدث: إسناده حسن‏‏

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھے :

رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا (میں اللہ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوں) ۔

میں ضمانت دیتا ہوں کہ اس کا ہاتھ پکڑ لوں گا حتٰی کہ وہ جنت میں داخل ہوجائے ۔

واللہ تعالٰی اعلم وصل اللہ علی نبینا محمد
۔۔۔
 
Top