• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر یہودونصاریٰ کا جزوی ایمان

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر یہودونصاریٰ کا جزوی ایمان

یہود و نصاریٰ میں سے بہت سوں کا عقیدہ ہے کہ وہ اولیاء اللہ ہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں لیکن کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف غیر اہل کتاب کی طرف مبعوث ہوئے ہیں اور ہم پر ان کی اتباع واجب نہیں۔ اس لیے کہ ہماری طرف ان سے پہلے رسول آچکے ہیں۔سو یہ تمام لوگ اپنے اور اپنی جماعت کے متعلق اولیاء اللہ ہونے کے مدعی ہونے کے باوجود سب کے سب کفار ہیں۔ اولیاء اللہ صرف وہ ہیں جن کی توصیف اللہ تعالیٰ نے خود اپنے اس قول سے فرما دی ہے:
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٦٢﴾ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ﴿٦٣﴾ یونس
’’یاد رکھو! کہ اللہ کے دوست ایسے ہیں کہ نہ ان پر خوف طاری ہوگا اور نہ وہ کسی طرح آزردہ خاطر ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ سے ڈرتے رہے۔‘‘
حوالہ
 
Top