• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رفع الیدین پر مولوی گھمن صاحب کا عجیب استدلال، آپ بھی سماعت فرمائیں

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
رفع الیدین پر مولوی گھمن صاحب کا عجیب استدلال، آپ بھی سماعت فرمائیں



عرض ہے کہ ایک منٹ کےلیے مولوی صاحب کے اس استدلال کو ہم تسلیم کرلیتے ہیں کہ جو حنفی لوگ شروع نماز میں یا وتر میں یا عیدین کی نماز میں رفع الیدین کرتے ہیں وہ ذکر کے ساتھ ہوتا ہے۔ شروع نماز میں جب رفع الیدین کہتے ہیں تو اللہ اکبر کہتے ہیں ۔۔ذکر موجود ہے۔۔ علی ہذا القیاس وتر اور عیدین کی نمازوں میں ۔۔
لیکن جو اہل حدیث رکوع جاتے وقت اللہ اکبر کہنے کے ساتھ رفع الیدین کرتے ہیں یا رکوع سے اٹھتے ہوئے سمع اللہ لمن حمدہ کے ساتھ رفع الیدین کرتے ہیں۔ وہ ذکر کے ساتھ نہیں ہوتا کیونکہ رکوع جاتے وقت جو اللہ اکبر کہا جاتا ہے وہ تو رکوع میں جانے کےلیے ہوتا ہے نہ کہ رفع الیدین کےلیے ۔ اسی طرح رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہا جاتا ہے وہ تو رکوع سے اٹھنے کےلیے ہوتا ہے نہ کہ رفع الیدین کےلیے۔۔۔۔الخ

میرا مولانا صاحب سے اور مولانا صاحب کے ہمواریوں سے سوال ہے کہ چلو کچھ وقت کےلیے مولانا صاحب کے فلسفہ کو مان لیتے ہیں کہ اہل حدیث جو رفع الیدین کرتے ہیں وہ ذکر کے بناء ہوتا ہے۔ اس لیے غلط کرتے ہیں ۔ تو ذرا مجھے یہ بتائیں کہ
نماز شروع کرتے وقت جو مولانا اور اس کے ہمواری اللہ اکبر کہہ کر رفع الیدین کرتے ہیں، مولانا صاحب کے بقول کہ ہمارا یہ اللہ اکبر رفع الیدین کےلیے ہوتا ہے۔ تو پھر نماز شروع کرنے کےلیے ، ہاتھ باندھنے کےلیے بھی اللہ اکبر آپ لوگ کہتے ہیں یا نہیں ؟ ۔۔۔ کیونکہ جو تم لوگ شروع نماز میں اللہ اکبر کہتے ہو یہ تو مولانا صاحب کے بقول رفع الیدین کےلیے ہوتا ہے ۔ تو پھر نماز شروع کرنے اور ہاتھ باندھنے کےلیے اللہ اکبر کب کہی جاتی ہے؟ اگر کہتے ہو تو تصدیق چاہیے اور اگر نہیں کہتے تو پھر ایک ہی اللہ اکبر رفع الیدین اور نماز شروع کرنے وہاتھ باندھنے کےلیے کافی سمجھتے ہو؟ اگر سمجھتے ہو تو پھر اہل حدیث حضرات کو کیوں کہہ رہا ہے مولوی صاحب کے وہ رفع الیدین ذکر کے بناء کرتے ہیں۔
 
Top