• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رفع یدین پر ایک دیوبندی عالم کی عجیب و غریب سوچ؟

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436

السلام و علیکم دوستو

میرا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں لکین اس تحریر کو پڑھ کر حیرانگی ضرور ہوئی اس لیے سب کے سامنے شئر کر رہا ہوں ۔۔

1۔کبھی تو مولوی صاحب کہتے ہین کہ دونوں ثابت ہین ۔۔
تو عمل بھی دونوں‌ پر ہونا چاہیے تھا؟

2۔امام بخاری کی جز رفع یدین پر تنقید کی گئی ہے۔
لیکن وہی صحیح بخاری ان کے مدرسہ میں‌ بڑے زوق شوق سے پڑھائی جاتی ہے۔

3۔لکھتے ہین اختلاف صرف افضلیت اور عدم افضلیت کا ہے۔
تو کرنا افضل ہونا چاہیے تھا۔۔۔کیونکہ کوئی نیکی کا کام ہو کرنا افضل ہوتا ہے نہ کے نہ کرنا؟

4 ۔لکھتے ہیں‌ رفع یدین کرنا رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔۔۔۔

تو پھر نہ کرنے کا مقصد؟ شاید یہ جملہ غلطی سے لکھا گیا ہے۔؟

5۔لکھتے ہیں‌ حنفییہ کے نزدیک رفع یدین رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔

لیکن پھر بھی نہ کرنا افضل ؟

6۔حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں‌لکھتے ہیں کے وہ صرف پہلی مرتبہ کے قائل تھے۔

لیکن وتر اور عیدین کی نماز میں حنفی بھائی بھی اس بات کے خلاف کرتے ہین ۔

آپ لوگوں کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہلیز اپنی آراء سئ نوازیں شکریہ
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436

شاہ ولی اللہ کہتے ہیں کہ رفع الیدین اور ترک رفع الیدین دونوں سنت ہیں لیکن مجھے رفع الیدین کرنے والا زیادہ محبوب ہے کیونکہ رفع الیدین کرنے کی احادیث زیادہ بھی ہیں اور صحیح بھی۔ دیکھئے حجتہ اللہ بالغہ

یوسف لدھیانوی صاحب کہتے ہیں کہ رفع الیدین اور ترک رفع الیدین دونوں سنت ہیں لیکن ترک رفع الدین افضل عمل ہے۔ یوسف لدھیانوی صاحب کا یہ بھی کہنا ہے کہ رفع الدین کی احادیث کے مضامین آپس میں ٹکراتے ہیں۔ دیکھئے اختلاف امت صراط مستقیم حصہ دوم

اس کے برعکس آج کے بہت سے حنفی علماء کا کہنا یہ ہے کہ رفع الیدین منسوخ ہے۔

اب آپ خود ہی دیکھ لیں کہ حنفی علماء رفع الیدین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ہی نہیں کر پارہے تو اسکی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟؟؟!!!

اسکی اسکے علاوہ اور کیا وجہ ہے کہ جھوٹا موقف رکھنے والا انسان اپنے بیانات بدلتا رہتا ہے۔ جبکہ سچے آدمی کا ہمیشہ ایک ہی موقف رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اہلحدیثوں کا شروع سے آخر تک ایک ہی موقف ہے اور رہے گا کہ رفع الیدین سنت متواتراہ ہے جو کبھی منسوخ نہیں ہوئی۔

امام بخاری جز رفع الیدین میں فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کا انکار سوائے کوفیوں کے کسی نے نہیں کیا اور کسی ایک صحابی سے بھی ترک رفع الیدین ثابت نہیں ہے۔ یہ بھی ایک معلوم شدہ حقیقت ہے کہ حنفی مذہب اصلا کوفی مذہب ہے اور ترک رفع الیدین انہی کوفیوں کی بدعت ہے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
اشماریہ بھائی حنفی علماء رفع الیدین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ہی نہیں کر پارہے تو اسکی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟؟؟!!!
 
Top