کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے والے غیرملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا، سعودی عرب
ریاض: سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے احترام کے حوالے سے غیر مسلموں اور ملک میں آباد غیر ملکیوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افرد غیر ملکی کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے دوران غیر مسلموں کے لئے احترام رمضان ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق غیر مسلموں پر عوامی مقامات پر کھانے، پینے اور سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی۔
وزارت داخلہ نے غیر مسلموں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس ماہ کا احترام کرتے ہوئے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ حکام کی جانب سے جاری ہدایات میں ملک میں کام کرنے والے مزدور اور غیر ملکی سرمایہ داروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور لیبر قوانین کے مطابق ہی مزدوروں سے کام لیں، خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ملک بدر یا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔
سعودی حکام نے خبردار کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے احترام سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کا معاہدہ ملازمت ختم کر کے اس توہین کے مرتکب کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور دوبارہ اس کے مملکت میں داخلے پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کر دی جائے گی۔
ح