اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رمضان المبارک کا با برکت مہینہ اگلے ماہ سےایک دفعہ پھر ہمیں رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کا موقع دینے چلا آرہا ہے۔ان شاء اللہ
کوئی خاص تقریب ہو۔۔موقع ہو۔۔خوشی ہو!!ہماری تیاری دیکھنے لائق ہوتی ہے۔۔رمضان تو بہت خاص ہے ناں۔۔پھر اس کے لیے تیاری بھی تو خاص ہی ہونی چاہیے!!
کیا آپ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہیں؟؟
1)1 ماہ کے لیے ہم غیبت کریں گے نہ سنیں گے!
2)ا ماہ کے لیے ہم کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لیں گے(چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن)۔۔اپنے ذہن میں یہ دہراتے ہوئے کہ "میں روزے سے ہوں۔۔میں روزے سے ہوں"
3)1 ماہ کے لیے روزانہ دس آیات قرآنیہ ترجمے کے ساتھ پڑھیں گے۔
4)ہم 1 ماہ کے لیے "انٹرنیٹ کا روزہ" رکھیں گے!!ہفتے میں ایک دن مقرر کرکے اس دن نیٹ سے مکمل اجتناب کریں گے۔۔چاہے وہ اسلامی فارمز ہوں یا غیر اسلامی سائٹس۔۔اس طرح مہینے میں چار دن ہم "انٹرنیٹ کا روزہ" رکھیں گے!!
5)پانچوں نمازیں پورے وقت پر ادا کریں گے!
اگر آپ اس پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو اسے کسی کاغذ پر نوٹ کر کے گھر میں نمایاں جگہ پر مسلسل یاد دہانی کے لیےچسپاں کر دیں!!
اس تمام عمل کا مقصد صرف اور صرف اللہ سبحانہ وتعالٰی کی خاطر اپنے نفس کو روکنا اور اسے برداشت سکھانی ہے۔۔اور رمضان کی ممکنات کے لیے تیار کرنا ہے!
جو اراکین اس چیلینج کو قبول کرنے جا رہے ہیں۔۔اپنا نام مینشن کر دیں تا کہ ہم سب کو ہمت ملے!!
نوٹ:تحریر ایک انگریزی ف ب صفحے سے ماخوذ ہے۔۔میں نے اس کا ترجمہ کیا ہے!