• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان میں ماہواری روکنا

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
رمضان میں ماہواری روکنا

سوال:
بعض عورتیں جان بوجھ کر رمضان میں ماہواری (حیض ) کو روکنے والی گولیاں استعمال کرتی ہیں اس میں ان کی رغبت یہ ہوتی ہے کہ بعد میں روزوں کی قضاء نہ کرنی پڑے تو کیا یہ جائز ہے ؟ اور کیا اس میں کوئی قید وغیرہ ہے حتی کہ عورتیں ان پر عمل نہ کریں ؟
جواب:
اس مسئلہ میں میری رائے تو یہ ہے کہ عورت کو یہ استعمال نہیں کرنی چاہيں بلکہ اسے اسی حالت میں رہنا چاہیے جو اللہ تعالی نے ان کی تقدیر بنائی ہے اور یہ ماہواری آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے اور پھر اس کے بنانے میں اللہ تعالی کی حکمت بھی ہے ۔
اور یہ حکمت عورت کی طبعیت کے مناسب ہے اگر اس ماہواری کو روک دیا جائے تو اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ اس کا رد فعل ہو گا جو کہ عورت کے جسم کے لیے مضر ثابت ہو ۔
اور نبیﷺ کا فرمان ہے کہ :
’’ نہ تو نقصان دو اور نہ ہی نقصان اٹھاؤ ‘‘
اس سے غض نظر کہ یہ گولیاں جو عورت کے رحم کو نقصان دیتی ہیں جیسا کہ ڈاکٹر حضرات نے اس کو ذکر بھی کیا ہے اس مسئلہ میں میری را‏ئے یہی ہے کہ عورتوں کو یہ گولیاں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔
جب اسے حیض وماہواری آ‏ئے تو نماز روزہ سے رک جا‏ئے اور ختم ہو جائے اور اس سے پاک صاف ہو تو نماز اور روزہ دوبارہ شروع کرے اور جب رمضان گزر جائے تو جو روزے اس سے رہ گئے ہیں ان روزوں کی قضاء کر لے .
الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ​
 
Top