اعجاز علی شاہ
ناظم شعبہ گرافکس
- شمولیت
- جولائی 31، 2011
- پیغامات
- 222
- ری ایکشن اسکور
- 1,461
- پوائنٹ
- 26
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رمضان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتےہیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سخاوت اور خیر کے معاملہ میں سب سے زیادہ سخی تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت اس وقت اور زیادہ بڑھ جاتی تھی جب جبرئیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان میں ملتے، جبرئیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان شریف کی ہر رات میں ملتے یہاں تک کہ رمضان گزر جاتا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبرئیل علیہ السلام سے قرآن کا دور کرتے تھے ، جب جبرئیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے لگتے تو آپ چلتی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی پہنچانے میں سخی ہوجایا کرتے تھے۔ (بخاری، 1902)
Direct Link