• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کے بعد کرنے کے کام

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
اگرچہ رمضان کا مہینہ ختم ہو چکا ہے

لیکن

نیک اعمال سارے سال کے لیے باقی ہیں

اور میرا خیال ہے کہ آپ نیکی کے لیے اب بھی حریص ہوں گے
اور نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت کے لیے کوشاں
ہوں گے

اس لیے عزیز دوستو !!
میں اپنے آپ کو اور آپ سب کو درج ذیل نیک کاموں کی نصیحت
کروں گا

پانچوں نمازوں کی باجماعت مساجد میں پابندی سے ادائیگی

مؤکدہ سنتوں کی پابندی کرنا

صبح و شام کے اذکار کرنا

قیام اللیل اور وتر کی پابندی کرنا

صدقہ و خیرات کثرت کے ساتھ دینا

صلہ رحمی ،والدین ،رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنا

اور

شوال کے چھ روزے رکھنا مت بھو لیے گا

عن أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه أنه حدثه أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال کان کصيام الدهر


سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے یہ ہمیشہ روزے رکھنے کی طرح ہے۔

صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 264 کتاب الصیام


بہت سے لوگ صرف رمضان میں اللہ کو پہچانتے ہیں

اور رمضان کے بعد اللہ کو بھول جاتے ہیں

میرے بھائیو !

نیکی اور نیک کام رمضان اور رمضان کے بعد باقی گیارہ مہینوں میں کرنے ہیں

بلکہ ساری زندگی کہ جب تک جسم میں سانس کی آمد ورفت باقی ہے

اللہ مالک الملک نے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کرکے فرمایا :

وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ﴿الحجر: ٩٩﴾


اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے (99)



اللہ مالک الملک ہمیں نیکی کے کام کرنے اور برائی سے باز رہنے کی
توفیق عطا فرمائے ۔
آمین
۔۔۔
 
Top