محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
روافض میں شادی کرنا کیسا ہے ؟
عرض : روافض میں شادی کرنا کیسا ہے ؟ آج کل عجیب قصہ ہے ، کوئی رافضی کسی کا ماموں ہے اور کسی کا سالا ، کوئی کچھ ، کوئی کچھ .......
ارشاد : ناجائز ہے ، ایمان دلوں سے ہٹ گیا ہے ، اللہ اور رسول ﷺ کی محبت جاتی رہتی ہے ۔ رب العزت ارشاد فرماتا ہے :
''تجھے اگر شیطان بھلا دے تو یاد آنے پر ظالموں کے ساتھ بیٹھ '' ( سورۃ انعام )
حضورﷺ فرماتے ہیں : ايا لحدوا ياهم لايضلونكم ولا يفتنونكم
ان سى دور بھاگو اور انہیں اپنے سے دور کرو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں ، کہیں تمہیں فتنے میں نہ ڈالیں ، خاص رافضیوں کے بارے میں ایک حدیث ہے ۔
ترجمہ : ایک قوم آنے والی ہے ، ان کا ایک بدلقب ہو گا ، انہیں رافضی کہا جائے گا ، نہ جمعہ میں آئیں گے ، نہ جماعت میں اور سلف کو براکہیں گے ، تم ان کے پاس نہ بیٹھنا ، نہ ان کےساتھ کھانا پینا ، نہ شادی بیاہت کرنا ، بیمار پڑیں تو پوچھنے نہ جانا ، مرجائیں تو جنازے پر نہ جانا (الحدیث )
آج کل کے روافض تو عموماً ضروریات دین کے منکر اور قطعاً مرتد ہیں ، ان کے مرد یا عورت کا کسی (سنی مرد یاعورت ) سے نکاح ہو سکتا ہی نہیں(ملفوظات اعلیٰ حضرت حصہ سوم ص 111)
(کملے سنیوں ! اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺ اور اعلیٰ حضرت ایک ہی بات ارشاد فرما رہے ہیں ، اہل سنت دشمن علماء کے چنگل سے نکل کر حق قبول کر لیجیے ورنہ قیامت کو انہیں کیا منہ دکھائیں گے ؟ ناقل)
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں مسائل ذیل میں بعض اہل سنت جماعت عشر ہ محرم میں نہ تو روٹی پکاتے ہیں ، نہ جھاڑو دیتے ہیں ، کہتے ہیں بعد دفن روٹی پکائی جائے گی ۔
(2)اس دن کپڑے نہیں اتارتے ۔
(3)ماہ محرم میں کوئی شادی بیاہ نہیں کرتے ۔
الجواب : تینوں باتیں سوگ ہیں اورسوگ حرام ہے ۔(احکام شریعت حصہ اول ص 89)