• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزانہ 6 سے زائد پاکستانی اپنی شہریت ترک کر رہے ہیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
روزانہ 6 سے زائد پاکستانی اپنی شہریت ترک کر رہے ہیں
July 8, 2016

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) 2014 سے روزانہ 6 سے زائد پاکستانی اپنی شہریت ترک کر رہے ہیں۔

امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کو 2002 سے 2014 تک ان 12 برسوں کے درمیان پاکستانیوں کی جانب سے پناہ کی 4113 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 2015 کے دوران 28072 پاکستانی پناہ کے حصول کی غرض سے یورپ پہنچے۔

1953 سے لے کر اب تک پاکستان نے 5606 غیرملکیوں کو قومیت کے سرٹیفکیٹس جاری کئے۔ اس بات کا انکشاف سرکاری اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کی جانب سے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دفاتر سے جون 2014 سے اپریل 2016 کے دوران22ماہ میں دوسرے ممالک کی شہریت اختیار کرنے والے 4256 افراد کو پاکستانی قومیت ترک کرنے کے سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔

تقریبا 1550 افراد نے جرمن، 660 نے نارویجین، 370 نے امریکی، 271 نے بھارتی، 164 نے ہالینڈ، 198 نے اسپین، 126 نے کینیڈا، 171 نے چین، 41 نے سنگاپور، 45 نے برطانیہ، 54 نے جاپان، 41 نے ڈنمارک، 80 نے آسٹریلیا، 32 نے جنوبی کوریا، 22 نے یوکرائن، 22 نے جنوبی افریقا، 12 نے سوئٹزرلینڈ، 9 نے فن لینڈ، 16 نے اٹلی اور 15 نے روس کی شہریت اختیار کی جبکہ گزشتہ 22 ماہ کے دوران دیگر ممالک کی شہریت اختیار کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 497 رہی۔

امریکی شہریت کے لئے دی جانے والی 4113 درخواستوں میں سے 1736 منظور اور 115 مسترد کر دی گئیں جبکہ 1742 درخواستیں فیصلے کی منتظر ہیں۔

اقلیتوں کے نمائندوں کا دعوی ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبرپختوانخوا سے 4300 پاکستانی ہندوﺅں اور سکھوں نے بھارت کی جانب نقل مکانی کی۔

پاکستان کا اس وقت امریکا، برطانیہ، مصر، اردن، اٹلی، شام، بلجیئم، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ہالینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سوئیڈن، کینیڈا، فن لینڈ، بحرین اور آئرلینڈ کے ساتھ دہری شہریت کا انتظام ہے جو پاکستانی پناہ کے لئے یورپی ممالک پہنچے، ان میں سے 19712 یونان اور اٹلی میں اترے۔ ان میں اکثریت عیسائیوں، ہندوﺅں، سکھوں، قادیانیوں، اہل تشیع اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی ہے جو بعدازاں وہاں سے سری لنکا، آسٹریلیا، ناروے، نیوزی لینڈ، کینیڈا، بھارت، جرمنی اور بحرین سمیت مختلف ممالک کو منتقل ہو گئے۔ ان کے علاوہ روزانہ تقریبا 73 پاکستانی اپنی شہریت ترک کرنے کے سرٹیفکیٹس یا بیرون ممالک پناہ کے انتظار میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں کے مطابق 2014 میں ریکارڈ 26300 پاکستانیوں نے بیرون ممالک پناہ کے لئے درخواستیں دیں۔ اس طرح شام، عراق، افغانستان، سربیا اور اریٹیریا کے بعد پناہ کے لئے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔

مسز شہناز چھوران شہریت ترک کرنے کے خواہشمند سیکڑوں پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے امریکا میں ایک بھارتی باشندے سے شادی کی لیکن 5 سال سے انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں ایک کارپوریٹ وکیل محمد ماجد بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ان معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ حکومت کو یہ جاننا چاہئے کہ پاکستان کے باشندے کیوں اپنا ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

ح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ ممالک ایسے ہیں جن کی شہریت حاصل کرنے پر اپنے ملک کی شہریت چھوڑنی پڑتی ہے باقی میں ایسا نہیں ان پر اپنے ملک کی شہریت بھی رکھی جا سکتی ہے (ڈیول نیشنل)۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
لیکن یہ بات کوئی کیوں نہیں بتلا رہا کہ پاکستان سے ہجرت کرکے غیر اسلامی ممالک میں رہنے بسنے والوں میں کتنے فیصد لوگ مطمئن اور خوش ہیں اور کتنے فیصد لوگ وہاں اپنے بچوں اور بچیوں کے جوان ہونے پر، ان کی سرگرمیوں پر پشیمان ہیں ؟؟؟
 
Top